Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیر اعظم نے اسٹیل کے شعبےکو ’’ہندوستان کی ترقی کی بنیاد‘‘ قرار دیا

Updated: April 26, 2025, 11:40 AM IST | Agency | Mumbai

نریندر مودی نے انڈیا اسٹیل ۲۰۲۵ء میں کہا: تمام ترقی یافتہ معیشتوں میں اسٹیل کا کردار ایک بنیاد ی ڈھانچے کی طرح رہا ہے۔

Prime Minister Narendra Modi addressing India Steel. Photo: PTI
وزیر اعظم نریندر مودی انڈیا اسٹیل سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر:پی ٹی آئی

انڈیا اسٹیل ۲۰۲۵ء میں   ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہ ’’ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ تقریب نئے خیالات کے اشتراک ، شراکت قائم کرنے اور اختراع کو فروغ دینے کیلئے  ایک نیا لانچ پیڈ ثابت ہوگی ۔یہ تقریب اسٹیل کی صنعت میں ایک نئے باب کی بنیاد بنے گی ۔
 وزیر اعظم نے مزید کہاکہ ’’تمام ترقی یافتہ معیشتوں میں اسٹیل کا کردار ایک بنیاد ی ڈھانچے کی طرح رہا ہے ۔چاہے وہ آسمان چھوتی عمارتیں ہوں ، شاہراہیں ہوں، تیز رفتار ٹرینیں ہوں، اسمارٹ سٹی ہوں ، صنعتی کوریڈور ہوں... ہر کامیابی کی داستان کے پیچھے اسٹیل کی طاقت ہے ۔‘‘انہوں نے کہا کہ ملک ۵؍ ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کیلئے  اقدامات کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ’’اسٹیل کی صنعت اس ہدف کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ہمیں فخر ہے کہ ہندوستان اب دنیا کا دوسرا سب سے بڑا اسٹیل کی پیداوار کرنے والا ملک بن گیا ہے۔‘‘انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح ان کی حکومت نے۲۰۳۰ء تک۳؍ ملین اسٹیل کی پیداوار کا تصور کرتے ہوئے اسٹیل پالیسی تیار کی ہے۔ اس وقت اسٹیل کی فی کس کھپت۹۸؍ کلوگرام ہے ، جس کے۲۰۳۰ء تک ۱۶۰؍ کلوگرام تک بڑھنے کی توقع ہے ۔
   انہوں نے کہا کہ اسٹیل کی کھپت میں اضافہ ملک کی ترقی، اس کی کارکردگی کی سمت کا اشارہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیل کی صنعت نئی امیدوں اور نظریات سے بھری ہوئی ہے۔ انہوں نےکہاکہ ’’ملک کے پاس پی ایم گتی شکتی اور نیشنل ماسٹر پلان کی بنیاد ہے۔‘‘اس کے ساتھ ہی پی ایم گتی شکتی کے تحت مختلف یوٹیلیٹی سروسیز اور لاجسٹک نوڈس کو مربوط کرنے کے طریقے پرروشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح کان کے مختلف علاقوں اور اسٹیل یونٹس کو ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی کیلئے نقشہ سازی کی جارہی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ’’ یہی وجہ ہے کہ سرکاری اقدامات کا اسٹیل کی کھپت میں سب سے زیادہ تناسب ہے۔‘‘وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی اسٹیل پالیسی دیگر صنعتوں کو عالمی سطح پر مسابقتی بننے کے قابل بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ’’ ہمارے مینوفیکچرنگ ، تعمیرات اور آٹوموبائل کے شعبے اسٹیل کی صنعت سے مضبوطی حاصل کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے نیشنل مینوفیکچرنگ مشن کا اعلان کرکے میک ان انڈیا کو تحریک دینے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ’’یہ مشن اسٹیل کی صنعت کیلئے  نئے راستے کھولنے کے علاوہ چھوٹی ، درمیانی اور بڑی صنعتوں کو فروغ دے گا ۔‘‘ گزشتہ۱۰؍برسوں میں ملک نے کان کنی کے شعبے میں ترقی کی ہے۔ انہوں نے گرین فیلڈ کان کنی میں تیزی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ’’اب یہ بہت ضروری ہے کہ ان مختص شدہ کانوں اور ملک کے وسائل کا مناسب طریقے سے اور وقت پر استعمال کیا جائے۔اس میں جتنی تاخیر ہوگی، ملک کو نقصان ہوگا اور صنعت کو بھی نقصان ہوگا۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK