Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

’’۲۰۰۲ء کا فساد گجرات کا سب سے بڑا فساد نہیں تھا‘‘

Updated: March 17, 2025, 10:29 AM IST | Agency | New Delhi

وزیراعظم مودی کا دعویٰ، اپوزیشن پر ’’جھوٹا بیانیہ‘‘گھڑنے کا الزام لگایا، کہا: ۱۹۶۹ء کا فساد ۶؍ ماہ چلا تھا۔

Prime Minister Modi during the podcast. Photo: INN
وزیراعظم مودی پوڈ کاسٹ کے دوران۔ تصویر: آئی این این

مشہور پوڈ کاسٹر اور اے آئی کے محقق لیکس فریڈمین کے ساتھ اتوار کو ایک پوڈ کاسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن پارٹیوں   پر ۲۰۰۲ء کےگجرات فساد کے حوالے سے ’’جھوٹا بیانیہ‘‘گھڑنے کا الزام عائدکیا اور دعویٰ کیا کہ ۱۹۶۹ء کا فساد ۶؍ ماہ تک چلاتھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن انہیں  پھنسا کر سزا دلانا چاہتا تھا مگرعدالتوں نے ان کی بے گناہی کو قبول کیا۔ انہوں  نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ۲۰۰۲ء کے بعد گجرات میں  کوئی بڑا فساد نہیں  ہوا ہےا ورا س کا سہرا انہوں  نے اپنے سر باندھنے کی کوشش کی۔ 
 پوڈ کاسٹ میں  مودی نے ہند-چین تعلقات اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ ہند-پاک تعلقات پر وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ تنازع کا راستہ منتخب کیا ہے۔ ‘‘ چین سے تعلقات پر انہوں  نے کہا کہ ’’ میں نے ابھی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔ تب سے سرحد پر حالات بہتر ہوئے ہیں۔ ‘‘ 
  وزیراعظم نے پوڈ کاسٹ میں  آر ایس ایس سے اپنی وابستگی پر کھل کر گفتگو کی اور کہا کہ آر ایس ایس میں ہمیں سکھایا گیا کہ جو بھی کرو، مقصد کے ساتھ کرو۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK