Inquilab Logo

ووکل فار لوکل مہم سے برآمدات کو بڑھانے میں بھی مدد:مودی

Updated: June 24, 2022, 11:09 AM IST | Agency

دارالحکومت دہلی میں وزیراعظم کے ہاتھوں  وزارت کامرس کے نئے کیمپس ’وانجئے بھون‘ کا افتتاح عمل میں آیا

Prime Minister Modi speaking at the meeting.Picture:PTI
وزیراعظم مودی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ’ووکل فار لوکل‘ مہم سے برآمدات کو بڑھانے میں بھی مدد ملی ہے اور اب دنیا کے نئے نئے ملکوں میں ہمارے متعدد مصنوعات  پہلی بار برآمد کئے جارہے ہیں۔
 موصولہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم مودی نے جمعرات کو یہاں  وزارت کامرس کے نئے کیمپس ’وانجئے بھون‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت ووکل فار لوکل مہم کے تحت ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ یوجنا کے ذریعہ  مقامی مصنوعات پر زور دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے آٹھ سال میں ہندوستان نے مسلسل اپنا برآمدات بڑھانے کے ساتھ ہی اس سے جڑے اہداف کو حاصل کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا،’’ برآمدات بڑھانے کےلئے بہتر پالیسیوں اور عوامل کو آسان  بنانے کے ساتھ ہی پیداوار کو نئے بازار میں پیش کرنے میں کافی مدد ملی ہے۔‘‘ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں یہ دعویٰ بھی کہا کہ’’ آج حکومت کی ہر وزارت اور محکمہ  ،برآمدات بڑھانے کو ترجیح دے رہا ہے۔خارجہ ،زراعت یا کامرس کی وزارت ہو یا چھوٹی ،درمیانی  اور بہت چھوٹی صنعتوں  کی وزارت ،سبھی ایک مشترکہ اہداف  کےلئے اجتماعی کوشش کررہے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK