• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وارانسی کو مودی کی جانب سے ۶۷؍ سوکروڑ کے منصوبوں کا تحفہ

Updated: October 21, 2024, 1:00 PM IST | Agency | Varanasi

وزیر اعظم نے سابقہ حکومتوں پر کنبہ پروری اور خوشامد کی سیاست سے کاشی کو ترقی سے محروم رکھنے کا بھی الزام لگایا۔

Inauguration of the project by Prime Minister Modi. Photo: PTI
وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں پروجیکٹ کے افتتاح کا منظر۔ تصویر :پی ٹی آئی

وزیر اعظم نریندرمودی نے اتوار کو اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی سے ریاست اور ملک کو۶۷۰۰؍کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی سوغات دیتے ہوئے کہا کہ وارانسی میں ایک جانب جہاں تیزی سے ترقی ہورہی ہے وہیں دوسری جانب وراثت کو بھی تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے سابقہ حکومتوں پر کنبہ پروری اور خوشامد کی سیاست کی وجہ سے کاشی کو ترقی سے محروم رکھنے کا بھی الزام لگایا۔ مودی نے وارانسی میں کانچی مٹھ کے زیر انتظام آر جے کا دورہ کیا اور شنکر آئی  ہاسپٹل کا افتتاح کیا۔
سگرا اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ سنگ بنیاد اور افتتاحی پروگرام میں اپنے خطاب  میں مودی نے کہا کہ’’ آج وارانسی میں تقریباً ہر سیکٹر سے جڑے پروجیکٹ مل رہے ہیں جن کی مدد سے نہ صرف لوگوں کو سہولیات ملیں گی بلکہ یہاں نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع بھی ملیں گے۔ ان کی حکومت ملک کی چہار رخی ترقی کے لئے کمر بستہ ہے۔ حکومت کی نئی میعاد کار کے محض سوا سو دن میں ہی ملک میں۱۵؍ لاکھ کروڑ سے زیادہ کے منصوبوں پر کام شروع کیا جاچکا ہے۔ اس میں زیادہ تر بجٹ غریبوں، کسانوں اور نوجوانوں کے نام پر رہا ہے۔ یہی وہ تبدیلی ہے جو ملک چاہتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے سابقہ حکومتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا  کہ۱۰؍سال  پہلے تک حکومتوں کے گھپلے کا ذکر اخبارات میں ہوتا تھا لیکن آج محض ۱۲۵؍ دنوں میں ۱۵؍لاکھ کروڑ سے زیادہ کے پروجیکٹوں پر کام شروع ہونے کی بحث ہوتی ہے۔ عوام کا پیسہ ملک کی ترقی پر پوری ایمانداری سے خرچ کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ ملک میں انفراسٹرکچر کے فروغ کے لئے تیزی سے کام کیا جارہا ہے جس کے دو ہدف ہیں پہلی سرمایہ کاری کے ذریعہ سے لوگوں کے لئے سہولیات کا فروغ کرنا تو دوسرا سرمایہ کاری کے ذریعہ سے نوجوانوں کو روزگار کے نئے نئے مواقع فراہم کرنا۔ مودی نے اس موقع پر اپنی حکومت کے ترقیاتی کام گنوائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK