Updated: September 21, 2023, 12:54 PM IST
| New Delhi
وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا کی کارروائی کےآغاز میں خواتین ریزرویشن بل پر مکمل تعاون کیلئے تمام ممبران پارلیمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس بل کا نفاذ ہندوستان کے پارلیمانی سفر میں ایک سنہرا لمحہ ہے، یہ بل ملک بھر میں خواتین کی طاقت کو توانائی فراہم کرے گا اور انہیں مزید ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل بنائےگا
وزیر اعظم نریندر مودی لوک سبھا میں تقریر کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی
وزیراعظم نریندر مودی نے خواتین ریزرویشن بل کی منظوری پر مکمل حمایت کے لئے لوک سبھا کے تمام اراکین کا تہہ دل سےشکریہ اداکیا۔ ایوان کی کارروائی کے آغاز میں نریندر مودی نے کہاکہ بدھ کو’’ناری شکتی وندن ادھی نیم‘‘ کا نفاذ ، جو خواتین کولوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں ۳۳؍ فیصد ریزرویشن فراہم کرتا ہےہندوستان کےپارلیمانی سفر میں ایک سنہرا لمحہ تھا۔ یہ بل ملک میں خواتین کی طاقت کو توانائی فراہم کرے گا اور وہ مزید ذمہ داریاں نبھانے کے قابل ہو سکیں گی۔ اس اہم کام کیلئے آپ تمام ممبران ، تمام پارٹیوں اور پارٹیوں کے تمام لیڈران نے مکمل تعاون کیا ہے۔ میں آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ سب کو مبارکباد بھی پیش کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ حکومت نے منگل کو پارلیمنٹ میں خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دی تھیجس کے بعد اپوزیشن لیڈرا ن نے اس بل کے نفاذ کے تعلق سے حکومت پر جم کر تنقیدیں کی تھیں۔ راہل گاندھی نے بدھ کو پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ مردم شماری اور درجہ بندی کے بغیر حکومت اس بل کو جلد از جلد نافذ کرے اور سونیا گاندھی نے کہا تھا کہ اس بل نے ملک کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے خواب کو آدھا پورا کیا ہے اس بل کے نفاذ کے بعد راجیو گاندھی کے خواب کو مکمل تعبیر ملے گی۔