• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وزیراعظم نریندر مودی کے’ من کی بات‘ پروگرام کے۵؍ اہم نکات

Updated: September 29, 2024, 5:33 PM IST | New Delhi

آل انڈیا ریڈیو پر اپنےماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کئی باتوں کا تفصیلی ذکر کیا۔ خاص طور پر انہوں نے ’ من کی بات‘ کو ۱۰؍ سال مکمل ہونے پر تاریخی لمحہ قرار دیا۔ یاد رہے کہ ’من کی بات‘کا یہ ۱۱۴؍ واں ایپی سوڈ تھا۔

Narendra Modi in `Mann Ki Baat` programme. Photo: INN.
نریندر مودی’ من کی بات‘ پروگرام میں۔ تصویر: آئی این این۔

ماحولیاتی تحفظ پر زور
آل انڈیا ریڈیو کے اس ماہانہ ریڈیو پروگرام کے۱۱۴؍ویں ایپی سوڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے پانی کے تحفظ، ماحولیاتی تحفظ، ملک کے ورثے، قدیم آرٹ کلچر، زبان کی اہمیت اور سوچھتا ابھیان کی اہمیت و ضرورت پر زور دیا اور لوگوں سے اس میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ 
’من کی بات‘ کی حصولیابی کا اظہار
وزیر اعظم نریندر مودی نے’ `من کی بات‘ کو ملک کی اجتماعی حصولیابیوں کا اظہاراور سماج میں اجتماعیت کے جذبے کا احترام کرنے والا قرار دیا۔ مودی نے کہا کہ ’من کی بات‘ کے کروڑوں سننے والے ہمارے سفر کے ایسے ساتھی ہیں، جن سے مجھے مسلسل تعاون ملتا رہا۔ انہوں نے ملک کے کونے کونے سے معلومات فراہم کیں۔ ’من کی بات‘ کے سننے والے اس پروگرام کے اصل معمار ہیں۔ 
کوئز مقابلے میں شرکت کی اپیل 
نریندر مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے ماہانہ پروگرام’ `من کی بات‘ کے۱۰؍ سال مکمل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے ایم وائی جی او وی ڈاٹ ان پلیٹ فارم پر چل رہے کوئز میں لوگوں کے حصہ لینے کی اپیل کی۔ 

یہ بھی پڑھئے: مفتی ابوالقاسم نعمانی کا محمود مدنی کے انٹرویو سے لاتعلقی اور عدم اتفاق کا اظہار

دنیا کے کئی ممالک کی ہندوستانی نوادرات واپس کرنے کا ذکر
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے حالیہ دورے کے دوران امریکہ کی طرف سے تقریباً ۳۰۰؍نوادرات کی واپسی کا ذکر کرتے ہوئے آج کہا کہ جب ہمیں اپنے ورثے پر فخر ہوتا ہے تو دنیا بھی اس کا احترام کرتی ہے اور اسی کا نتیجہ ہےکہ آج دنیا کے کئی ممالک ایسے نوادرات واپس کر رہے ہیں جو ہمارے ملکوں سے چلے گئے ہیں۔ 
ملک میں ۲۰؍ہزار زبانیں اور بولیاں ہیں 
نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک میں تقریباً۲۰؍ ہزار زبانیں اور بولیاں ہیں اور یہ سب کسی نہ کی مادری زبان میں ہیں۔ انہوں نے ’ من کی بات‘ میں کہا کہ تمام بچے اپنی مادری زبان آسانی سے اور جلدی سیکھتے ہیں۔ ملک میں تقریباً بیس ہزار زبانیں اور بولیاں ہیں اور یہ سب کسی نہ کسی کی تو مادری زبان ہی ہیں۔ کچھ زبانیں ایسی بھی ہیں جن کے استعمال کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے لیکن آج ان زبانوں کے تحفظ کیلئے انوکھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے ’سنتھالی‘ زبان کو ایک نئی شناخت دینے کیلئے مہم شروع کرنے کا بھی ذکر کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK