Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

عید الفطر کے پیش نظر مالیگاؤں میں پولیس انتظامیہ الرٹ

Updated: March 27, 2025, 9:52 AM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon

میونسپل کمشنر کا مالیگاؤں کی عید گاہوں کا دورہ ، انتظامات پورے کرنے کیلئے میونسپل افسران کو ہدایات جاری

File photo of the occasion of the double prayer at the Lashkar Wali Eidgah in Malegaon.
مالیگاؤں کی لشکر والی عیدگاہ پر نماز دوگانہ کے موقع کی فائل فوٹو

عید الفطر کی مناسبت سے امن وامان کی برقراری کیلئے پولیس ایڈمنسٹریشن پوری طرح کمربستہ ہوگئی ہے۔ ناسک ڈیویزن کے انسپکٹرجنرل ( آئی جی ) دتاتریہ کراڑے نے مالیگاؤں کا دورہ کیا ۔ پولیس ہیڈکوارٹر میں ماتحت پولیس افسران ایڈیشنل ایس پی تیگ بیر سنگھ سندھو ، ڈپٹی ایس پی سورج گنجال  اور شہر ومضافات کے ۸؍پولیس تھانوں کے پی آئی کے ساتھ مشورتی میٹنگ بھی کی ۔ شہر ایکاتمتا سمیتی کے اراکین سے تبادلہ خیال کے دوران کہا کہ ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے تہوار منائے جائیں ۔ واضح رہے کہ رواں سال کے کیلنڈر کے مطابق ۳۱؍ مارچ کو عید ہے ۔ ۳۰؍ مارچ کو گڑی پاڑوا ہوگا ۔ گڑی پاڑوا کے موقع پر عید کی چاند رات ممکن ہے اور پاڑوا کی مناسبت سے مالیگاؤں میں سکل ہندو سماج نے وِراٹ ہندو سنت سمّیلن کے انعقاد کا اعلان بھی کیا ہے ۔ اس تناظر میں مقامی سطح پر پولیس انتظامیہ کے سامنے چیلنجز ہیں ۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ اور ڈیویژنل لیول پر بھی پولیس ایڈمنسٹریشن پوری طرح الرٹ نظر آرہا ہے ۔  
میونسپل کمشنر نے کیا کہا؟
صنعتی شہر کی سبھی عید گاہوں پر صفائی ، وضو کیلئے پانی ، جراثیم کش ادوایات کی پھوار ، راستوں کی درستی اور دیگر ضروری امور کی تکمیل کیلئے میونسپل کمشنر اورایڈ منسٹریٹر رویندر جادھو نے ہدایات جاری کی ہیں ۔ ماہِ رمضان المبارک کی مناسبت سے قدوائی روڈ پر لگنے والے عید بازار میں اکیلے شاپنگ اور ٹہلنے کے بعد واپس لَوٹ رہے میونسپل کمشنر سے نمائندہ انقلاب کی اتفاقیہ ملاقات قدوائی روڈ جونے بس اسٹیشن کے پاس ہوگئی ۔ کمشنر کے مطابق  عید بازار میں خریداروں کے ہجوم میں وہ اکیلے ہی گشت لگاتے رہے ۔ اہل خانہ کیلئے سوئیں، سُوترپھینی، خشک میوے، کھجوریں ،مالپوہ اور فیرنی لینے گئے تھے ۔  انہوں نے کہا کہ لشکر والی عید گاہ ، حضرت سید محمد مختار اشرف سرکار کلاں عید گاہ ، معہد ملت عید گاہ ، حضرت کلّو شاہ بابا عید گاہ اور سینٹرل عید گاہ کا دورہ ہوا ۔ ساتھ میں میونسپل کارپوریشن کے آب رسانی ، صاف صفائی ، تعمیرات عامہ اور صاف صفائی محکمے کے افسران وملازمین بھی تھے ۔سبھی افسران وملازمین کو عید کی چاند رات سے پہلے انتظامی امور مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK