Inquilab Logo

پولیس کمشنر ہیمنت نگرالے نے۲۶؍نومبر۲۰۰۸کو ممبئی دہشت گردانہ حملہ میں پھنسےکئی لوگوں کی جان بچائی تھی

Updated: November 25, 2021, 9:07 AM IST | Nadeem asran | Mumbai

۶؍ نومبر ۲۰۰۸ء کو عروس البلاد ممبئی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملو ںکی خوفناک یادیں اب بھی شہریوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں ۔ پاکستان کی ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ کے ۱۰؍ دہشت گردوں کے ذریعہ ہونے والے حملوں میں جہاں ۱۶۶؍ جانیں تلف ہوئی تھیں

Mumbai Police Commissioner Hemant Nagrale
ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت نگرالے

:۲۶؍ نومبر ۲۰۰۸ء کو عروس البلاد ممبئی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملو ںکی خوفناک یادیں اب بھی شہریوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں ۔ پاکستان کی ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ کے ۱۰؍ دہشت گردوں کے ذریعہ ہونے والے حملوں میں جہاں ۱۶۶؍ جانیں تلف ہوئی تھیں جس میں ۶؍ بیرون ملک شہری بھی شامل تھے۔ساتھ ہی ۳؍ سو سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے تھے ۔ اس حملہ کے درمیان ممبئی پولیس اورفوج کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر کئی شہریوںکو بچایا تھا ۔ایسے افسروں میں تاج ہوٹل میںہونے والے حملہ کے دوران ممبئی پولیس کے موجودہ پولیس کمشنر ہیمنت نگرالے نے بھی اپنی جان کی  بازی لگاکر کئی لوگوں کی جان بچائی تھی ۔
 جس وقت شہرپرحملہ ہوا آئی پی ایس افسر و ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت نگرالے اس وقت مہاراشٹراسٹیٹ الیکٹری سٹی ڈیسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈمیںڈائرریکٹر آف ویجلنس کے عہدے پر فائزتھے ۔ 
 کمشنر کے بقول جس وقت شہر پر حملہ ہوا ، وہ قلابہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے۔ حملہ کی اطلاع ملتے ہی انہوںنے تاج ہوٹل کا رخ کیا اور ایک ایسے بیگ کی نشاندہی کی اور اسے فوری طور پر محفوظ مقام پر پہنچایا جس میں کثیر تعداد میں آر ڈی ایکس موجود تھا ۔ اس حملہ میں اگر اس آر ڈی ایکس کا استعمال ہوجاتا تو مزید سیکڑوں جانیں تلف ہوسکتی تھی ۔
 حملہ کے دوران نگرالے اپنے ساتھی پولیس افسران کی مدد اور شہریوں کی حفاظت کے لئے جب تاج ہوٹل کے قریب پہنچے تھے تو انہوںنے وہاں ایک لاوارث بیگ دیکھا ۔ اپنے شبہ اور تجربہ کی بنیاد پر انہوں نے اندازہ لگایا کہ اس میں دھماکہ خیز مادہ ہوسکتا ہے ۔ بس پھر کیا تھا انہوں نے فوری طو رپر بم ڈٹیکشن اینڈ ڈیسپوزل دستہ کو طلب کیا۔بم ڈسپوزل دستہ کے ذریعہ یہ معلوم ہونے پر کہ اس میں آر ڈی ایکس ہے ، دہشت گردوں کے مسلسل حملہ کے باوجود اسے بہ حفاظت تحویل میں لیا اورمحفوظ مقام پر پہنچایا تھا۔
 اس کارروائی کو انجام دینے کے بعد کمشنر نگرالے نے اپنی جان کی پروا کئے بغیر دیگر ۴؍ پولیس افسران کے ساتھ تاج ہوٹل میں داخل ہوئےجہاں دہشت گرد اندھا دھند فائرنگ کر رہےتھےاور گرینیڈبرسا رہے تھے ۔
 نگرالے اور ان کے ساتھ موجود افسروں نے اس حملہ کے درمیان کئی متاثرین کو بہ حفاظت ہوٹل سے باہر بھیجنے میں کامیابی حاصل کی ۔ ساتھ ہی کئی زخمیوں کو بھی فوری مدد فراہم کی ۔ یہی نہیں اپنی جان کو مشکل میں ڈال کر حملہ کے درمیان فوت ہونے والوں کی لاشوں کو بھی باہر نکالنے میں پہل کی تھی۔اس جانبازی کا مظاہر ہ کرنے پر ممبئی پولیس کمشنر کو نہ صرف پولیس پریسڈنٹ میڈل اور سند سے نوازا گیا ہے بلکہ مختلف عہدوں پر فائز رہتے ہوئے قابل ذکر خدمات انجام دینے پر بھی انہیں کئی اور اعزازات سے نوازا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK