Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

اورنگ زیب کے عرس پر پابندی کا مطالبہ کرنے والی تنظیم کو پولیس کا نوٹس

Updated: March 11, 2025, 11:08 AM IST | Agency | Sangli

تنظیم کے کارکنان کیلئے ۳؍ دنوں تک اورنگ آباد میں داخلے کی ممانعت عائد کی گئی،، ۱۱؍ مارچ کو ضلع کلکٹر کے دفتر پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔

The organization`s workers were warned at Sangli Police Station. Photo: Agency
سانگلی پولیس اسٹیشن میں تنظیم کے کارکنان کو انتباہ دیا گیا۔ تصویر: ایجنسی

 گزشتہ دنوں ہندو ایکتا آندولن نامی تنظیم نے اعلان کیا تھا کہ وہ ۱۱؍ مارچ کو اورنگ آباد کے ضلع کلکٹریٹ کے باہر احتجاج کرے گی۔ تنظیم کا مطالبہ ہے کہ اورنگ زیب کے مزار پر منایا جانے والے اعرس پر پابندی عائد کی جائے۔ اب پولیس نے ہندو ایکتا آندولن کے نام نوٹس جاری کیا ہے او ر آئندہ ۳؍ روز تک تنظیم کے کارکنان کے اورنگ آباد میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی ہے۔ 
  یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ’ ہندو ایکتا آندولن ‘ نامی تنظیم کے صدر نتن شندے نے سانگلی میں اعلان کیا تھا کہ وہ ۱۱؍ مارچ کو جو کہ چھترپتی سمبھاجی کا یوم وفات ہے، اورنگ آباد جا کر ضلع کلکٹر کے دفتر کے باہر احتجاج کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خلد آباد میں واقع اورنگ آباد کی قبر کو اب درگاہ کی شکل دیدی گئی ہےااور درگاہ کو مسجد میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ وہاں ہر سال ہزاروں لوگ جمع ہوتے ہیں اور اورنگ زیب کا عرس مناتے ہیں۔ یہ ایک طرح سے چھترپتی سمبھاجی کے زخموں پر نمک چھڑکنے جیسا ہے۔ اس لئے اس عرس پر پابندی عائد کی جائے۔ 
  اب اورنگ آباد ضلع انتظامیہ نے ہندو ایکتا آندولن کے کارکنان کو نوٹس جاری کیا ہے اور ۳؍ دنوں تک ۱۰؍، ۱۱؍ اور ۱۲؍ مارچ تک اورنگ آباد میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اتوار کو تنظیم کے ریاستی سربراہ نتن شندے کو سانگلی پولیس نے بلاکر یہ نوٹس ان کے حوالے کیا۔ اورنگ آباد کے اپر ضلع کلکٹر ونود کھرولکر کی دستخط سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر اس حکم کی خلاف ورزی کی گئی توتنظیم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ نتن شندےنے اس نوٹس کو قبول کیا لیکن انہوں نے مطالبہ کیا کہ اورنگ زیب کے عرس کے دواان ان کی قبر پر سیاستدانوں کے ذریعے چادر یا پھول چڑھانے پر پابندی عائد کی جائے۔ اس کیلئے ہندو ایکتا آندولن سانگلی میں تحریک چلائے گی۔ اس میٹنگ میں نتن شندے کے ساتھ تنظیم کے سانگلی شہر صدر سنجے جادھو، نائب صدر راجو جادھو، وشنو پاٹل، اویناش موہتے اور دیگر کارکنان موجود تھے۔ یاد رہے کہ سانگلی میں کئی بار اشتعال انگیز پروگرام منعقد کئے جا چکے ہیں جن میں خاص طور پر وزیر نتیش رانے کے خطاب کا اہتمام کی جاتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK