با با صدیقی کے قتل کے ملزمین کی گرفتاری کےبعد یہ بات سامنے آئی کہ ان پر گولی چلانے والے کا اگلا نشانہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان تھے، لیکن پولیس کے سخت حفاظتی انتظام کے سبب وہ اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
EPAPER
Updated: December 05, 2024, 6:29 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
با با صدیقی کے قتل کے ملزمین کی گرفتاری کےبعد یہ بات سامنے آئی کہ ان پر گولی چلانے والے کا اگلا نشانہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان تھے، لیکن پولیس کے سخت حفاظتی انتظام کے سبب وہ اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
ممبئی کی کرائم برانچ نے بتایا کہ بابا صدیقی کے قتل کے ملزمین نے پولیس کی پوچھ تاچھ میں انکشاف کیا کہ ان کا اگلا نشانہ سلمان خان تھے، لیکن اداکار کے ارد گرد پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات کی وجہ سے وہ اپنے منصوبے پر عمل نہیں کر سکے۔ ممبئی پولیس نے اس ہائی پروفائل قتل کے ملزمین کے خلاف مکوکا کے تحت معاملہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کرائم برانچ نے اب تک اس قتل کے سلسلے میں ۲۶؍افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں مبینہ مرکزی شوٹر شیو کمار گوتم بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مسلم نوجوان کی ہندو پارٹنر کو عدالت میں پیش کیا جائے :بامبے ہائی کورٹ
مہاراشٹر کے سابق وزیر ۶۶؍سالہ با با صدیقی کو ۱۲؍اکتوبر کو ان کے بیٹے ایم ایل اے ذیشان صدیق کے باندرہ ایسٹ میں واقع دفتر کی عمارت کے باہر تین حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ انہیں سینے پر دو گولیاں لگیں جس کے بعد انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اس معاملے میں ایک اور پیش رفت اس وقت ہوئی جب جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کو صدیقی کے قتل اور اداکار سلمان خان کی ممبئی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں امریکہ میں گرفتار کیا گیا۔