• Tue, 19 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی میں ۶۵۰؍ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پولنگ بوتھ قائم کئے جائیںگے

Updated: November 19, 2024, 5:16 PM IST | Mumbai

لوک سبھا انتخابات کے دوران پولنگ مراکز پر دیر شام تک بھیڑ کی وجہ سے اسمبلی الیکشن میں عمارتوںکے مکینوں کیلئے سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اس سال ہوئے لوک سبھا انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنوں پر شام تک رائے دہندگان کی بھیڑ تھی۔اس طرح کے حالات دوبارہ نہ ہوں اس کیلئے اس اسمبلی الیکشن میں تجرباتی  طور پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں بھی پولنگ  بوتھ بنائے جائیںگے۔ پوری ممبئی میں تقریباً ۶۵۰؍ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پولنگ  بوتھ بنائے جائیں گے۔ اس طرح پولنگ اسٹیشن پر رائے دہندگان کو ہونے والی تکلیف سے بچایا جائے گا  اور اس سے ممبئی میں ووٹنگ کا فیصد بھی بڑھنے کا امکان ہے۔
 یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنوں کے باہر لمبی قطاروں کی وجہ سے ووٹروں کو شدید دھوپ میں کھڑا ہونا پڑا تھا۔یہی نہیں ہر پولنگ اسٹیشن پر ووٹرس کی بڑی تعداد کے باعث ووٹنگ کا وقت بڑھانا پڑا تھا۔ کئی  لوگ تو ووٹ ڈالے بغیر گھروں کو لوٹ گئے تھے۔ اس  وجہ سے الیکشن کمیشن کی ناقص منصوبہ بندی پر کافی تنقید ہوئی تھی۔ اس اسمبلی انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ ہر پولنگ سٹیشن میں ووٹروں کی اوسط تعداد اب ایک ہزار سے ۱۲۰۰؍ ہوگئی ہے ۔ اس لئے لوک سبھا کے مقابلے پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس بار ممبئی میں پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد ۱۰؍ہزار ۱۱۱؍ہے۔ اس کے علاوہ اس مرتبہ ممبئی میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں بھی پولنگ اسٹیشن شروع کئے جائیں گے۔ اس وقت ۶۵۰؍ کے قریب ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کو پولنگ سٹیشن کی جگہ لینے کا مکمل اختیارات حاصل  ہیں۔ تاہم پولنگ اسٹیشن انہی جگہوں پر قائم کئے جائیںگے جہاں ہاؤسنگسوسائٹیز نے  نو آبجیکشن  سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ ورنہ ممبئی میں کئی اسکول ایسے ہیں جہاں پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ 
ووٹرس کی سہولت کے لئے سوسائٹیوں میں پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ عہدیداروں نے امکان ظاہر کیا کہ اس کیلئے محتاط منصوبہ بندی کی گئی ہے اور یہ ووٹنگ فیصدمیں اضافے کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔۵۰۰؍سے زائد اراکین والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں یا بڑے ہاؤسنگ کمپلیکس میں پولنگ بوتھ بنائے  جائیںگے۔ ایڈیشنل کلکٹر الیکشن کوآرڈینیٹر فروغ  مقادم  نے بتایا کہ یہ مراکز صرف ان  سوسائٹیوں میں شروع کئے جائیںگے جنہوں نے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ دیا ہے اور سوسائٹی میں تقریباً ۹۰؍فیصد ووٹرس ہوںگے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK