• Mon, 06 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کل مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی الیکشن کیلئے پولنگ

Updated: November 19, 2024, 1:22 PM IST | Agency | New Delhi

ساری تیاریاں مکمل، دن بھر ریلیوں اور عوامی جلسوں کا زور رہا، تشہیری مہم ختم ہونے کے بعد اب رائے دہندگان سے ’ڈور ٹو ڈور‘ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

On the last day of campaigning, Congress chief Mallikarjun Kharge addressed an election rally at Palghar. Photo: PTI
تشہیری مہم کے آخری د ن کانگریس سربراہ ملکارجن کھرگے نے پال گھر میں انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔ تصویر: پی ٹی آئی

مہاراشٹر اور جھارکھنڈمیں اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم کا دور ختم ہوگیا۔ الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئیں۔اسی کے ساتھ امیدواروں کی طرف سے گھر گھر جاکر رائے دہندگان سے ملاقات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ مہاراشٹرکی تمام ۲۸۸؍ اور جھارکھنڈ کی ۸۱؍ میں سے ۳۸؍ سیٹوں کیلئے ۲۰؍ نومبر کو ووٹ جائیں گے۔ جھارکھنڈ میں ۱۳؍ نومبر کو پہلے مرحلے کے دوران  ۴۳؍ سیٹوں پر پولنگ ہو چکی ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی دونوں ہی ریاستوں میں ۲۳؍ نومبر کو ہوگی۔
 مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کے اسمبلی انتخابات میں  تمام سیٹوں پر ایک ساتھ پولنگ ختم نہیں ہوگی۔ ان تمام انتخابی حلقوں میں جو انتہائی حساس قرار  دے گئی ہیں، الیکشن کمیشن نے وہاں پر پولنگ جلد ختم کرنے کی ہدایت دی ہے۔یہی سبب ہے کہ ان نشستوں پر انتخابی مہم بھی دیگر نشستوں کے مقابلے کچھ وقت پہلے ختم ہوگئی۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو مہاراشٹر کی تمام۲۸۸؍ اسمبلی سیٹوں پر صبح ۷؍ بجے سے شام۶؍ بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی لیکن انہیں ۲۸۸؍ میں سے۵؍ اسمبلی کے کچھ پولنگ بوتھ ایسے ہیں جنہیں حساس قرار دیا گیا ہے۔  ان بوتھوں پر بھی صبح۷؍ بجے ووٹنگ شروع ہوگی لیکن  سہ پہر۳؍ بجے تک ہی جاری رہے گی۔  سیکوریٹی وجوہات کی بنا پران بوتھوں پر ووٹنگ تین گھنٹے پہلے ختم ہو جائے گی البتہ قطار میں موجود ووٹر کو ووٹ دینے کی اجازت رہے گی، خواہ وقت کچھ بھی ہو۔
 اسی طرح جھارکھنڈ کی۳۸؍ سیٹوں پر بھی صبح ۷؍ بجے سے شام۵؍ بجے تک ووٹنگ ہوگی البتہ ۷؍ اسمبلی سیٹیں ایسی ہیں جن میں سے کئی بوتھوں پر صبح۷؍ بجے سے شام۴؍بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ 
انتخابی تیاریوں کی جانکاری فراہم کرتے ہوئے مہاراشٹرکے چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ مہاراشٹر کی سرحد ۶؍ ریاستوں گجرات، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ، کرناٹک اور گوا کے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا، نگر حویلی اور دمن اور دیو کے ساتھ۳؍ ہزار کلومیٹر سے زیادہ طویل ہے۔ اسلئے انتخابات کے دوران سرحدوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ان ریاستوں کے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ بین ریاستی تال میل، جرائم اور مجرموں سے متعلق معلومات کے تبادلے کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن انچارج سے لے کر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی سطح پر بین ریاستی رابطہ میٹنگیں منعقد کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی مدت کے دوران سی اے پی ایف، ایس اے پی، ایس آر پی ایف کمپنیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK