• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جی توڑ انتخابی مہم کے بعد دہلی میں آج پولنگ، تینوں پارٹیوں کا اپنی اپنی فتح کا دعویٰ

Updated: February 05, 2025, 10:52 AM IST | Agency | New Delhi

جی توڑ انتخابی مہم، ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگانے اور پوری طاقت جھونک دینے کے بعدآج دہلی میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔  

Polling officer carrying the EVM unit. Photo: PTI
پولنگ افسر ای وی ایم یونٹ لیجاتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

جی توڑ انتخابی مہم، ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگانے اور پوری طاقت جھونک دینے کے بعدآج دہلی میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔  اہل دہلی ۷۰؍ سیٹوں پر امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اس مرتبہ دہلی کے میدان جنگ میں عام آدمی پارٹی اور  بی جے پی کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے لیکن اس مرتبہ کانگریس کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جو نوجوان لیڈر شپ کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ حالانکہ اس مرتبہ بھی عام آدمی پارٹی کا ہی پلڑہ بھاری رہنے کا امکان ہے لیکن بی جے پی نے اس مرتبہ  بہت زور لگایا ہے۔ اس لئے ٹکر نہایت کانٹے کی ہونے کا امکان ہے۔  واضح رہے کہ یہاں الیکشن ایک ہی مرحلے میں ہو گا۔ ۸؍ ووٹوں کی گنتی ہو گی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
 الیکشن کمیشن کی فراہم کردہ اطلاع کے مطابق دہلی میں  پولنگ صبح ۷؍ بجے سے شروع ہو جائے گی۔ اس مرتبہ دہلی میں ایک کروڑ   ۵۶؍ لاکھ سے زائد ووٹرس  ہیں جو دہلی  ریاست میں بنائے گئے ۱۳؍ ہزار ۷۶۶؍  پولنگ سینٹروں پر اپنے ووٹ ڈال سکیں گے۔ ان ایک کروڑ ۵۶؍ لاکھ ووٹرس میں سے۸۳ء۷۶؍ لاکھ ووٹرس مرد ہیں جبکہ ۷۲ء۳۶؍ لاکھ ووٹرس خواتین ہیں۔ ووٹنگ کو بحسن و خوبی انجام دینے کے لئے پورے دہلی میں سیکوریٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ نیم فوجی دستوں کی ۲۲۰؍ کمپنیاں شہر میں تعینات کی گئی ہیں جبکہ ۱۹؍ ہزارہوم گارڈس بھی ڈیوٹی پر تعینات رہیں گے۔ ان کے علاوہ دہلی پولیس کے ۳۵؍ ہزار سے زائد اہلکار بھی دہلی کی سیکوریٹی کو مزید سخت بنانے کاکام کریں گے ۔دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نئی دہلی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں جہاں ان کا مقابلہ بی جے پی کے امیدوار پرویش ورما سے ہو رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ آتشی کالکاجی سے میدان میں ہیں جہاں ان کا مقابلہ رمیش بدھوڑی سے ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK