• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج ہریانہ میں پولنگ، کانگریس کو تبدیلی کی اُمید، بی جےپی کے خیمہ میں فکرمندی

Updated: October 05, 2024, 11:28 AM IST | Chandigarh

جوش میں بھی کمی، ۲۰۱۴ء میں مودی کی  ۱۰؍ ریلیاں ہوئی تھیں،اس بار صرف ۴؍ ہوئیں، حصول اقتدار کی امیدوں کے بیچ کانگریس میں وزارت اعلیٰ کیلئے رسہ کشی ۔

Polling officer carrying EVM for Haryana election.
ہریانہ الیکشن کیلئے پولنگ افسر ای وی ایم لے کر جاتے ہوئے۔

: دھواں دھار انتخابی  مہم  کے بعد ہریانہ کے ۲؍ کروڑ سے زائد ووٹر سنیچر کو ایک ہزار ۳۱؍ امیدواروں کی قسمت کافیصلہ ای وی ایم میں محفوظ کردیں گے۔ نتائج کا اعلان  کشمیر کے اسمبلی الیکشن کے ساتھ منگل ۸؍ اکتوبر کو کیا جائےگا۔ یہاں بی جےپی اقتدار بچانے کی  جدوجہد کررہی ہے جبکہ کانگریس کو امید ہے کہ ریاست  کے عوام تبدیلی کیلئے ووٹ دیں گے۔   اِن دونوں قومی پارٹیوں کے علاوہ دُشینت چوٹالہ کی  جن نائک جنتاپارٹی (جے جےپی) اور کیجریوال کی عام آدمی پارٹی بھی اگلی حکومت میں  اہم رول ادا کرنے کی متمنی ہیں۔ دونوں کو امید ہے کہ وہ کنگ میکر کا رول ادا کریں گی۔ 
  ہریانہ  میں سنیچر کو ایک ہی مرحلے میں انتخابی عمل مکمل کرلیا جائےگا۔ پولنگ ۷؍بجے شروع ہوگی اور شام ۶؍ بجے تک جاری رہے گی۔ بی  جے پی یہاں اقتدار میں واپسی کی جان توڑ کوشش کر رہی ہے مگرواضح طور پر نظر آنےوالی عوامی  ناراضگی کی وجہ سے پارٹی کارکنوں میں  بھی وہ جوش نہیں ہے جو ۲۰۱۴ء اور ۲۰۱۹ء  کے اسمبلی الیکشن میں  تھا۔ اس کا اندازہ خود وزیراعظم کی ریلیوں کی تعداد سے بھی ہوتا ہے۔ ۲۰۱۴ء میں انہوں نے  ہریانہ میں  ۱۰؍ ریلیوں سے خطاب کیاتھا،اس بات صرف   ۴؍ ریلیاں کی ہیں۔ 
 اُدھر کانگریس کے لیڈروں میں وزارت اعلیٰ کیلئے رسہ کشی ابھی سے شروع ہوتی نظر آر ہی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ  بھوپیندر سنگھ  ہڈا  ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کے متمنی ہیں مگر اس دوڑ میں سرجے والا اور کمارشیلجا بھی دوڑ میں شامل ہوگئی ہیں۔ شیلجا نے جمعہ کو کہا کہ  وزیراعلیٰ کا فیصلہ ہائی کمان کریگا مگر ایک سوال کے جواب میں  یہ بھی کہا کہ اعلیٰ  کمان  انہیں نظر انداز نہیں کرسکےگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK