Updated: November 30, 2023, 9:31 AM IST
| Hyderabad
ملک کی ۲۹؍ویں ریاست تلنگانہ کی اسمبلی کے انتخابات آج یعنی ۳۰؍ نومبر کو ہونے والےہیں۔ اس کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام انتخابی مکمل کرلئے گئے ہیں۔ پولنگ صبح ۷؍ بجے سے شام ۶؍ بجے تک ہو گی جبکہ ووٹوں کی گنتی دیگر ۴؍ ریاستوں کے ساتھ ۳؍ دسمبر کو ہو گی۔
پولنگ افسران بوتھ تک جاتے ہوئے۔
ملک کی ۲۹؍ویں ریاست تلنگانہ کی اسمبلی کے انتخابات آج یعنی ۳۰؍ نومبر کو ہونے والےہیں۔ اس کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام انتخابی مکمل کرلئے گئے ہیں۔ پولنگ صبح ۷؍ بجے سے شام ۶؍ بجے تک ہو گی جبکہ ووٹوں کی گنتی دیگر ۴؍ ریاستوں کے ساتھ ۳؍ دسمبر کو ہو گی۔ اس مرتبہ مقابلہ کانٹے کا ہونے کی توقع ہے کیوں کہ برسراقتدار پارٹی بی آر ایس کے سامنے اس مرتبہ کانگریس نے نہایت سخت چیلنج پیش کیا ہے ۔ کئی جائزوں میں دونوں پارٹیوں میں برابر برابر کی ٹکر دکھائی جارہی ہے۔ ایسے میں اب یہ رائے دہندگان پر منحصر ہو گا کہ وہ کسے موقع دیتے ہیں۔ اس مساوات میں بی جے پی بھی اپنے لئے امکانات تلاش کررہی ہے لیکن اس کے لئے یہاں کافی مشکل ہو گی کیوں کہ پارٹی کا یہاں کوئی وجود نہیں ہے۔
یاد رہے کہ تلنگانہ کو ۲؍جون۲۰۱۴ءکوریاست کا درجہ دیاگیا تھا اوراس کی اسمبلی کے یہ تیسرے الیکشن ہیں۔ تیسری مرتبہ ہونے اس الیکشن میں تمام جماعتوں کے مجموعی طور پر ۲۲۰؍ امیدوار میدان میں ہیں۔ رائے دہندگان یہاں ۱۱۹؍ سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالیں گے۔ واضح رہے کہ ریاست میں تقریباً ۳؍ کروڑ ۲۰؍ لاکھ ووٹرس ہیں پارٹیوں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔