ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس ۸۸؍ برس کی عمر میں آج صبح انتقال کر گئے۔
EPAPER
Updated: April 21, 2025, 2:02 PM IST | Rome
ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس ۸۸؍ برس کی عمر میں آج صبح انتقال کر گئے۔
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس ۸۸؍برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس ۸۸؍ برس کی عمر میں آج صبح انتقال کر گئے۔ پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنماتھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کراسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ یاد رہے کہ پوپ فرانسس نے۲۰۱۳ء میں پوپ بینڈکٹ کے استعفے کے بعد عہدہ سنبھالا تھا، پوپ فرانسس اس سے پہلے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے آرچ بشپ تھے۔
یاد رہے کہ پوپ فرانسس گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اور انہیں حال ہی میں ڈبل نمونیا بھی ہوا تھا جس کے باعث وہ کئی روز تک اسپتال میں بھی زیر علاج رہے تھے اور بیماری کے باعث اس سال ایسٹر پر عوام سے خطاب بھی نہیں کر سکے تھے۔