Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج پوپ فرانسس کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی

Updated: April 26, 2025, 1:41 PM IST | Agency | Vatican

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو بھی شریک ہوں گی ۔پوپ کے آخری دیدار کیلئے سینٹ پیٹرس کیتھیڈرل کے باہر افراتفری کا ماحول۔

Devotees throng for Pope Francis` last visit. Photo: AP/PTI
پوپ فرانسس کے آخری دیدار کیلئے عقیدتمندوں کا جم غفیر۔ تصویر: اے پی / پی ٹی آئی

  پوپ فرانسس کی آخری رسومات سنیچر (آج) اداکی جائیں گی۔ اس کے پیش نظرجمعہ کوان کے عوامی دیدار کا آخری دن تھا۔ اس موقع پر ہزاروں عقیدتمند سینٹ پیٹرس کیتھیڈرل میں پوپ فرانسس کے آخری دیدار کیلئے بے تابی سے آنے لگے جس سے وہاں افراتفری کا ماحول ہوگیا۔ جرمنی کی ایک خبر رساں ایجنسی کی خبر کے مطابق عقیدتمندوں کی بڑی تعداد نے `ویا دیلا کونچیلیاتسیونی روڈ پر موجود رکاوٹیں عبور کر لیں جو کہ سینٹ پیٹرس اسکوائر کی جانب جانے والا مرکزی راستہ ہے۔ کچھ افراد نے سیکوریٹی اہلکاروں کی مزاحمت کے باوجود کلیسا میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ 
 ویٹیکن نے بتایا کہ بدھ سے اب تک ایک لاکھ ۲۸؍ ہزار سے زیادہ افراد پوپ فرانسس کا دیدار کرنے آ چکے ہیں۔ 
 واضح رہے کہ پوپ فرانسس ایسٹر تہوار کے دوسرے روز ۸۸؍ برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ویٹیکن کے مطابق جنازے اور تدفین کی رسومات سنیچر کو ادا کی جائیں گی۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام تک۱۳۰؍ سرکاری وفود جنازے میں شرکت کیلئے اپنی آمد کی تصدیق کر چکے تھے۔ ہندوستان کی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کیتھولک عیسائی برادری کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے ویٹیکن سٹی جائیں گی ۔ 
 دریں اثناء اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے پوپ فرانسس کے انتقال پر اسرائیل کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیل اور پوپ فرانسس کے درمیان تعلقات غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے کشیدہ ہوگئے تھے۔ پوپ نے اسرائیل پر حماس کے حملے کی مذمت کی لیکن وہ غزہ میں فوجی کارروائیوں کے دوران اسرائیل کے طرزِ عمل پر باقاعدگی سے تنقید کرتے تھے۔ ایک موقع پر انہوں نے اس کارروائی کو ’ظالمانہ‘ قرار دیاتھا۔ 
 ویٹیکن ، (ایجنسیاں ): پوپ فرانسس کی آخری رسومات سنیچر (آج) اداکی جائیں گی ۔اس کے پیش نظرجمعہ کوان کے عوامی دیدار کا آخری دن تھا۔ اس موقع پر ہزاروں عقیدتمند سینٹ پیٹرس کیتھیڈرل میں پوپ فرانسس کے آخری دیدار کیلئے بے تابی سے آنے لگے جس سے وہاں افراتفری کا ماحول ہوگیا۔جرمنی کی ایک خبر رساں ایجنسی کی خبر کے مطابق عقیدتمندوں کی بڑی تعداد نے `ویا دیلا کونچیلیاتسیونی روڈ پر موجود رکاوٹیں عبور کر لیں جو کہ سینٹ پیٹرس اسکوائر کی جانب جانے والا مرکزی راستہ ہے۔ کچھ افراد نے سیکوریٹی اہلکاروں کی مزاحمت کے باوجود کلیسا میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
 ویٹیکن نے بتایا کہ بدھ سے اب تک ایک لاکھ ۲۸؍ ہزار سے زیادہ افراد پوپ فرانسس کا دیدار کرنے آ چکے ہیں۔
 واضح رہے کہ پوپ فرانسس ایسٹر تہوار کے دوسرے روز ۸۸؍ برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ویٹیکن کے مطابق جنازے اور تدفین کی رسومات سنیچر کو ادا کی جائیں گی۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام تک۱۳۰؍ سرکاری وفود جنازے میں شرکت کیلئے اپنی آمد کی تصدیق کر چکے تھے۔ ہندوستان کی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کیتھولک عیسائی برادری کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے ویٹیکن سٹی جائیں گی ۔
 دریں اثناء اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے پوپ فرانسس کے انتقال پر اسرائیل کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیل اور پوپ فرانسس کے درمیان تعلقات غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے کشیدہ ہوگئے تھے۔پوپ نے اسرائیل پر حماس کے حملے کی مذمت کی لیکن وہ غزہ میں فوجی کارروائیوں کے دوران اسرائیل کے طرزِ عمل پر باقاعدگی سے تنقید کرتے تھے۔ ایک موقع پر انہوں نے اس کارروائی کو ’ظالمانہ‘ قرار دیاتھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK