Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

دھاراوی ری ڈیولپمنٹ معاملے میں پوسٹر کا جواب پوسٹر سے!

Updated: February 26, 2025, 10:29 PM IST | Mumbai

اڈانی گروپ کی جانب سے اہل قرار پانے والو ںکو۳۵۰؍اسکوائرفٹ کامکان دینے کی پیشکش کرتے ہوئے دیواروں پرپوسٹر چسپاں کئے گئے تو’اڈانی ہٹا ؤدھاراوی بچاؤ‘ آندولن کےذریعے جواباً پوسٹرجاری کرکے ہردھاراوی واسی کو۵۰۰؍اسکوائر فٹ مکان مفت دینے کا مطالبہ کیا گیا

A poster from the Adani Group pasted on a wall.
اڈانی گروپ کی جانب سے ایک دیوار پر چسپاں پوسٹر۔

 دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے تحت اڈانی کی جانب سے سروے میںاہل (پاتر) قرار دیئے جانےوالے مکینوں کو۳۵۰؍ اسکوائر فٹ کا مکان دینے کیلئے جگہ جگہ دیواروں پرپوسٹر لگائے گئے ہیں۔ اس کے جواب میں ’اڈانی ہٹاؤ دھاراوی بچاؤ آندولن (اے ڈی اے) ‘ نے ۵۰۰؍ اسکوائرفٹ کا مکان،اہل اور نااہل قرار دیئے جانے سے مستثنیٰ رکھتےہوئے ہر دھاراوی واسی کو دینے کا پوسٹر جاری کیا اور تمام مکینوں کو اپنے گھروں پر اسے لگانے کیلئے کہا جارہا ہے۔یعنی پہلے ریلی کے جواب میںریلی اوراب پوسٹر کےجواب میںپوسٹر لگایا جارہا ہے۔
 اس تعلق سے ۲۶؍فروری کو اہم ذمہ داران کی شب میںمیٹنگ بھی ہوئی اوریہ طے پایا کہ اسے زیاد ہ سےزیادہ عام کیاجائے تاکہ یہ مطالبہ ہردھاراوی واسی کے زبان زد ہوجائے ۔
مخالفت میں پوسٹر جاری کرنے کا سبب کیا ہے؟ 
 اس تعلق سے آندولن میںپیش پیش رہنے والے کامریڈ نصیرالحق نےنمائندۂ انقلاب کو بتایا کہ ’’ پوسٹر کے جواب میں پوسٹر جاری کرنے کا سبب یہ ہے کہ اڈانی گروپ کی جانب سے ۳۵۰؍  اسکوائر فٹ کامکان دینے کا مشروط وعدہ کیا گیا ہے جو ہمارے بنیادی مطالبے کے خلاف ہے ۔ آندولن کرنے والوں کا بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ ہر دھاراوی واسی کودھاراوی میں ۵۰۰؍ اسکوائر فٹ کا مفت مکان دیاجائے، اڈانی گروپ کے ذریعے جاری کردہ پوسٹر اس کی نفی کرتا ہے۔‘‘ انہوں نےیہ بھی کہاکہ ’’اصل میںطرح طرح کے حربے استعمال کئےجارہے ہیںاورپروپیگنڈہ کیا جارہا ہے  اس لئے ان پروپیگنڈوںکاجواب بھی اسی انداز میں دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔‘‘
 این سی پی لیڈر اورآندولن کااہم حصہ اُلیش گاجاکوش نے کہاکہ’’ ۳۵۰؍اسکوائر فٹ کا مکان وہ بھی محض ’پاتر‘کو دینے کا وعدہ کیاجانادھاراوی واسیوں کے حقوق کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ اس کی وجہ یہ ہےکہ یہاں کے لوگ برسوں سے آباد ہیں اوربعض خاندا ن توکئی نسلو ں سے رہ رہے ہیں، سروے غلط ہورہا ہے یا صحیح ،کسے ’پاتر ‘کیا جارہا ہےاورکسے ’اپاتر‘ کیا جارہا ہے ،اس کی وضاحت کیسے کی جائے گی اور کون طے کرے گا؟جبکہ بار بار مطالبے کےباوجود اب تک کوئی خاکہ تیار نہیں کیا گیا ہے۔ اس لئے ایسا پوسٹر محض گمراہ کرنے کیلئے لگایاجارہا ہے اس لئےاس کا جواب اسی اندازمیںدیاجارہا ہے اوراس کی شدت سے مخالفت بھی کی جائے گی ۔‘‘
’’۵؍ مطالبات میں سےبنیادی مطالبہ یہی ہے ‘‘
 شیوسینا (ادھو)کے سابق رکن اسمبلی بابو راؤ مانے نے کہاکہ’’یہ ضروری ہےکہ اڈانی گروپ کی جانب سے جوبھی ہتھکنڈہ اپنایا جائے ،اس کا جواب اسی کے انداز میںدیا جائے ۔ اسی لئے دھاراوی واسیوں سے کہا جارہا ہے کہ وہ ۵۰۰؍ اسکوائر فٹ مفت مکان کا مطالبہ دہرائیں اور اڈانی گروپ کے ۳۵۰؍ا سکوائر  فٹ کے مکان کی پیشکش کو رد کریںکیونکہ اس میںان کا نقصان ہے اوربہت سے دھاراوی واسیوں کے بے گھر کئے جانے بھی اندیشہ ہے۔‘‘ انہوںنےیہ بھی بتایاکہ ’’۵؍اہم مطالبات میںسے بنیادی مطالبہ ہی یہی ہے کہ۵۰۰؍ اسکوائر  فٹ کا مکان ہردھاراوی واسی کوبلا کسی شرط دیاجائے ۔دوسر ےیہ کہ ماسٹر پلان ظاہر کیا جائے ۔ تیسرے ریاستی حکومت کے ذریعے دیئے گئے مکان یا چالیوں میں رہنے والوں کو۷۵۳؍ اسکوائر فٹ کا مکان دیا جائے۔ چوتھے کمرشیل گالے والو ں کوگالے دیئے جائیں اور پانچویں کمہار واڑہ کو دھاراوی   ہی میں رکھا جائے ،ملنڈ یا کسی اورجگہ منتقل کرنا کسی صورت منظور نہیں ہے۔‘‘

dharavi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK