ایک رپورٹ کےمطابق ان شعبوںمیں ۳۷-۲۰۳۶ء تک ۶۱؍ لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
EPAPER
Updated: December 20, 2024, 12:55 PM IST | Agency | New Delhi
ایک رپورٹ کےمطابق ان شعبوںمیں ۳۷-۲۰۳۶ء تک ۶۱؍ لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
نئے سال میں ایک بار پھر مہنگائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں۔ ملک کی سرکردہ ایف ایم نئی دہلی ( ایجنسی): آئندہ سال’ٹورازم اور ہاسپیٹلٹی‘ کے شعبے میں ملازمتوں میں اضافے ہو گا۔ آنے والے دنوں میں ان شعبوں میں اتنی ملازمتیں ہوں گی کہ تلاش کرنے سے بھی مطلوبہ نوجوانوں کی کمی پوری نہیں ہوپائے گی۔ یہ دعویٰ صنعتی تنظیم ’کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز‘( سی آئی آئی ) اور کنسلٹنسی کمپنی ’ارنسٹ اینڈ ینگ‘( ای وائی)کی تیار کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
سی آئی آئی اورای وائی کی رپورٹ کے مطابق ۳۷-۲۰۳۶ءتک ٹورازم اور ہاسپیٹلٹی سیاحت کے شعبے میں ۶۱؍لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ ان کو حاصل کرنے کیلئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سیاحت اور کسٹمر سروسیز میں مہارت کی ضرورت ہوگی۔
سی آئی آئی کے۱۸؍ویں سالانہ ٹورازم سمٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ آنے والے دنوں میں ٹورازم اور ہاسپیٹلٹی کا شعبہ معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس وقت ٹورازم اور ہاسپیٹلٹی کا ہندوستان کے کل روزگار میں ۸؍ فیصد حصہ ہے۔ کورونا کے باوجودتیزی سے یہ شعبہ ترقی کر کے اس مقام پر پہنچا ہے۔ اس شعبے میں روزگار۷۲-۲۰۳۶ء تک دوگنا ہونے کی امید ہے۔ نئی۶۱؍ لاکھ ملازمتوں میں سے۴۶؍ لاکھ مردوں اور۱۵؍ لاکھ خواتین کیلئے ہوں گی۔ اس سے نہ صرف افرادی قوت کو بڑھانے میں مدد ملے گی بلکہ خواتین کی شرکت کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔