ونچت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر کا کہنا ہے کہ مذہبی شخصیات کی توہین کرنے والوں کے خلاف قانون بنانا ضروری ہے تاکہ شرپسندوں کی حرکتوں پر قدغن لگایا جا سکے۔
EPAPER
Updated: November 19, 2024, 12:08 PM IST | ZA Khan | Nanded
ونچت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر کا کہنا ہے کہ مذہبی شخصیات کی توہین کرنے والوں کے خلاف قانون بنانا ضروری ہے تاکہ شرپسندوں کی حرکتوں پر قدغن لگایا جا سکے۔
ونچت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر کا کہنا ہے کہ مذہبی شخصیات کی توہین کرنے والوں کے خلاف قانون بنانا ضروری ہے تاکہ شرپسندوں کی حرکتوں پر قدغن لگایا جا سکے۔ امبیڈکر اتوار کی رات ناندیڑ کے مونڈھا میدان میں اپنی پارٹی کے امیدوار فاروق احمد کی انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ گستاخانہ بیان دینے والے شرپسندوں کے خلاف قانون بنانے کی خاطر ونچت بہوجن اگھاڑی کو ووٹ دیں۔ پرکاش امبیڈکر نےکہا کہ یہ انتخابات عام انتخابات نہیں بلکہ ایس سی ایس ٹی اور اور دیگر پسماندہ طبقات کے ریزرویشن کو بچانے کی لڑائی ہے۔ آج بی جے پی حکومت ریزرویشن کو ختم کرنے کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ اس کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بنیاد بنایا جا رہا ہے۔ اسکے لئے ہمیں اپنے نمائندے ایوان میں بھیجنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ توہین آمیز کلمات کے خلاف ہمارے ملک میں کوئی قانون نہیں ونچت بہوجن اگھاڑی اس قانون کیلئے اسمبلی میں آواز اٹھائے گی۔