غیر مشروط ضمانت پر رہائی مل گئی، ۴۳؍ ساتھی بھی حراست میں لئے گئے، ۵؍ بیرونِ بہار کے ہیں۔
EPAPER
Updated: January 07, 2025, 10:44 AM IST | Javed Akhtar | Patna
غیر مشروط ضمانت پر رہائی مل گئی، ۴۳؍ ساتھی بھی حراست میں لئے گئے، ۵؍ بیرونِ بہار کے ہیں۔
بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے ذریعہ منعقد کرائے گئے ۷۰؍ ویں پی ٹی امتحان کی منسوخی کیلئے گاندھی میدان میں ۲؍جنوری سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے جن سوراج پارٹی کے لیڈر پرشانت کشور( پی کے) کو پیر علی الصباح۴؍ بجے پولیس نے ممنوعہ علاقہ میں احتجاج کی پاداش میںگرفتار کرلیا۔
چند گھنٹوں بعد انہیں سول کورٹ میں پیش کیا گیا۔ ایس ڈی جے ایم آرتی اپادھیائے کی عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا مگر پ ’’پی کے‘‘ نے شرائط ماننے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد ۱۴؍دن کی عدالتی تحویل میں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اس دوران عدالت میں ان کے وکیل بحث کرتے رہے اور بالآخر کورٹ نے بغیر کسی شرط کے انہیں ضمانت دے دی اور رہا کردیا۔
پرشانت کشور کے وکیل شیوانند گیری کے مطابق ضمانت کی شرط ۲۵؍ہزار کا بانڈ دینا تھا جس میں یہ یقین دہانی کرانی تھی کہ وہ ممنوعہ علاقے میں تحریک نہیں چلائیں گے۔ پرشانت کشور کے ۴۳؍ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ان میں سے ۵؍ بہار سے باہر کے ہیں ۔ ایک کا تعلق دہلی سے ہے۔