• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پرتاپ گڑھ: بارش نہ ہونے سے فصلیں سوکھنے کا خدشہ، بعض مقاما ت پر فوارے سے سنچائی

Updated: July 25, 2024, 2:16 PM IST | Pratapgarh

نارائن کھیڑا گاؤں کے ایک کھیت کوفوارے سے سیراب کرنے کی کوشش، پہاڑی اور پتھریلے کھیتوں میں فصلیں سوکھنے کے قریب، اس سال ایک لاکھ ۸۶؍ ہزار ہیکٹر میں بوائی کا ہدف مکمل ۔

A field in Narayankheda village is being irrigated from a fountain. Photo: INN.
نارائن کھیڑا گاؤں کے ایک کھیت کی فوارے سے سنچائی کی جارہی ہے۔ تصویر: آئی این این۔

اس بارپرتاپ گڑھ ضلع میں گزشتہ چند دنوں سے زیادہ بارش نہیں ہورہی ہے۔ بعض مقامات پر ہلکی پھلکی بارش ہو رہی ہے۔ ایسے میں پانی کی کمی کی وجہ سے خریف کی فصلوں کے سوکھنے کا خدشہ ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر فوارے سے سنچائی کی جارہی ہے۔ کسان بھی بارش کی امید میں مختلف کوششوں میں مصروف ہیں۔ جن کسانوں کے پاس آبی وسائل ہیں وہ آبپاشی میں مصروف ہیں جبکہ ضلع میں  پہاڑی اور پتھریلے کھیتوں میں فصلیں سوکھنے کے قریب ہیں۔ 
یادرہے کہ اس سال سیزن کے آغاز ہی سے بارش کم ہوئی تھی جس کی وجہ سے فصلوں کی بوائی میں تاخیر ہوئی ہے۔ وہ علاقے جہاں پہلے بارش ہوئی تھی، وہاں فصلیں اگنے لگی ہیں۔ ایسے میں یہاں پانی کی ضرورت ہے۔ وہ علاقے جہاں بوائی بعد میں ہوئی ہے، وہاں بھی فصلیں اگنے کے بعد پانی کی کمی کے سبب مرجھانے لگی ہیں۔ اس سال ضلع میں خریف کی بوائی ۸۶؍ہزار ہیکٹر پر کی گئی ہے۔ 
اہم فصلوں کی بوائی
ضلع میں خریف کی اہم فصلیں سویا بین اور مکئی ہیں۔ اس سال ضلع میں ایک لاکھ۲۹؍ ہزار ہیکٹر میں سویابین کی بوائی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ۴۴؍ ہزار ہیکٹر میں مکئی کی بوائی کی گئی ہے جبکہ مونگ پھلی کی بوائی تقریباً سوا۹؍ ہزار ہیکٹر میں ہوئی ہے۔ 
تقریباً ایک ماہ قبل کسانوں نے بارش کی وجہ سے خریف کی فصل بوائی تھی۔ زیادہ تر کسانوں نے۵؍ جولائی تک بوائی کی تھی۔ ایسے میں ان دنوں یہ فصلیں پھل پھول رہی ہیں۔ 
گزشتہ دنوں موسم صاف ہونے کی وجہ سے کسانوں نے فصلوں سے گھا س پھوس کی صفائی کی ہے۔ اب فصلوں کو پانی کی ضرورت پڑنے لگی ہے۔ ایسے میں کسان اپنے اپنے طریقے سے بارش کیلئے دعا مانگ رہے ہیں۔ 
میریاکھیڑی علاقے میں اس سیزن میں اب تک بہت کم بارش ہوئی ہے۔ ایسی صورت میں فصلوں کے سوکھنے کا خدشہ ہے۔ ایسے میں بہت سے کسانوں نے اپنی فصلوں کو بچانے کیلئے فوارے سے سنچائی شروع کر دی ہے تاکہ فصلوں کو سوکھنے سے بچایا جا سکے۔ اس کے تحت نارائن کھیڑا گاؤں کے ایک کھیت کو فوارے سے سیراب کیا گیا ہےاور مزید کھیتوں کی سنچائی کی تیاری ہے۔ 
خریف کی بوائی مکمل
اس سال ضلع میں خریف کی بوائی مکمل ہو چکی ہے۔ محکمہ زراعت کی جانب سے رواں سال کھیتی کا ہدف ایک لاکھ۸۶؍ ہزار ہیکٹر مقرر کیا گیا تھا۔ یہ ہدف پورا ہوچکا ہے۔ اب تک ایک لاکھ ۸۶؍ ہزار ۶۵؍ ہیکٹر میں بوائی کی گئی ہے۔ اس میں سے ایک لاکھ۲۹؍ ہزار ہیکٹر میں سویابین، ۴۴؍ ہزار ہیکٹر میں مکئی اور ۹؍ ہزار ہیکٹر میں مونگ پھلی کی بوائی کی گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK