وارانسی،مرزا پور،الہ آباد(پریاگ راج)،اعظم گڑھ اور ایودھیا منڈل کی سیٹوںپراتحادکی زیادہ توجہ
EPAPER
Updated: April 03, 2024, 11:09 PM IST | Hyderabad
وارانسی،مرزا پور،الہ آباد(پریاگ راج)،اعظم گڑھ اور ایودھیا منڈل کی سیٹوںپراتحادکی زیادہ توجہ
: یوپی میں اسدالدین اویسی کی پارٹی ایم آئی ایم ، پلوی پٹیل کی اپنا دل (کمیرا وادی ) کے اتحاد کے ساتھ پی ڈی ایم (پسماندہ ، دلت ،مسلم) نیائے مورچہ کے نام سے تشکیل دئیے گئے محاذ کی یوپی میںعید سےپہلے پہلے بڑی ریلی کی تیاری ہےاور اسی دوران اتحاد کی سیٹوںکی تقسیم کابھی اعلان کیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق عید سے پہلےمغربی اور وسطی یوپی کے درمیان واقع کنوج، فرخ آباد،بدایوں یا اطراف کے کسی ضلع میں ریلی منعقد کی جائے گی ۔ ریلی سےاسدالدین اویسی ، پلوی پٹیل ، پریم چند بِند، بابورام پال اور دیگر لیڈرخطاب کریں گے۔ریلی کے دن ہی سیٹوںکااعلان بھی کردیاجائے گا ۔اپنا دل (کمیرا وادی ) کے سینئرلیڈر نے بتایا کہ عید سے قبل ہونے والی ریلی میں چوتھےمرحلے سے لےکرساتویںمرحلےتک کی تقریباًسبھی سیٹوں پراتحادی پارٹیوںکے امیدواروں کااعلان کردیاجائےگا۔وارانسی،مرزا پور،الہ آباد(پریاگ راج) ، اعظم گڑھ اور ایودھیا منڈل کی سیٹوںپراتحادکی زیادہ توجہ رہےگی ۔ ذرائع نے بتایا ہےکہ اس نئے محاذ کے رابطے میں وہ لیڈران بھی آرہے ہیں جوابھی تک این ڈی اے اورانڈیا اتحادسے ٹکٹ ملنے کیلئے پُرامید تھےلیکن ٹکٹ سے محروم رہ گئے۔ایسے لیڈروں کو پی ڈی ایم امیدوار بنا سکتا ہے۔یکم اپریل کو لکھنؤ میں محاذ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اسدالدین اویسی اورپلوی پٹیل نے کہاتھا کہ سماجوادی پارٹی کے باغی سوامی پرساد موریہ اوربہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی )چیف کیلئے بھی ہمارے دروازے کھلے ہیں۔