Inquilab Logo

دیونار مذبح میں قربانی کیلئے تیاریاں، جنگی پیمانے پر کام کا آغاز

Updated: June 23, 2022, 10:24 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

دیونار کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بکروں کیلئے ایک لاکھ ۱۰؍ ہزار مربع میٹر اور بڑے جانوروں کیلئے ۵۵؍ ہزار مربع میٹر فائر پروف شیڈ تیارکئےجارہےہیں

Large-scale construction of sheds is underway in Deonar
دیونار میں بڑے پیمانے پر شیڈ بنانے کا کام جاری ہے

یہاں گوونڈی کے دیونار مذبح میں ’دیر آید درست آید ‘کے مصداق ایک بار پھر تاخیر سے ہی سہی لیکن جنگی پیمانے پر دیونار مذبح میںجانوروں کی آمداور ان کی خرید وفروخت کے علاوہ بکرے اور بڑے جانوروںکےذبیحہ کیلئےخصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں وہیںبڑے پیمانے پربارش اور دھوپ سے بچنے کیلئے اسٹیل فریم اسٹریکچر کے شیڈ بنانے کاکام بھی شروع کردیا گیا ہےجو آگ وغیرہ لگنے سے مکمل طور پر محفوظ ہوں گے ۔
 دیونارمذبح کےانتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ قربانی کے ایام تک بڑے جانوروں کے علاوہ بکروں کی قربانی کیلئےکام مکمل کرلیاجائے گا۔دیونارمذبح میں اس سال بڑےجانوروں کو۲۸؍ جون اور بکروں کو۲۹؍ جون سےلانے اور خریدوفروخت کی اجازت دی گئی ہے۔ البتہ صبح ۶؍ بجے سےصبح۱۰؍بجےتک دیونار مذبح مارکیٹ شہریوں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہےتاکہ اس صاف صفائی وغیرہ کا کام کیا جاسکے ۔ صبح ۱۰؍ بجے کے بعد جانوروں کی خریدوفروخت کی اجازت ہوگی۔ 
 گوونڈی میں ایشیا کے سب سے بڑے دیونار مذبح کے کارگزار جنرل منیجر ڈاکٹر کلیم پاشا پٹھان نے نمائندۂ انقلاب سے بات چیت کرتے ہوئے  کہا کہ  دیونارمذبح کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بکروں اورتاجروں کیلئےاسٹیل فریم اسٹریکچر کے ذریعہ ۵۵؍ ہزار اسکوائر میٹربڑے جانوروں کیلئے اور بکروں کیلئے ایک لاکھ ۱۰؍ ہزار اسکوائر میٹر (فائر پروف)شیڈ تیار کیا جارہاہےجو آگ وغیرہ سےمکمل طور پر محفوظ ہوں گے۔  انھوں نے مزیدکہاکہ قربانی کے جانوروںکیلئےشیڈ بنانے کے علاوہ تاجروں کےپینےکیلئے پانی، عارضی بیت الخلا، روشنی کیلئے بجلی کے کنکشن کے علاوہ جانوروں کے پینے کیلئے پانی کی ٹنکیاں اور جانوروں کے باڑے وغیرہ  تیارکئے جارہے ہیں ۔ 
 ڈاکٹر کلیم پٹھان نےمزیدکہا کہ قربانی کے جانور  خریدنےکےبعد میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ قربانی کی اجازت لیناہوگی۔ اس کیلئے’مائی بی ایم سی ایپ ‘ کو  ڈائون لوڈکرناہوگا۔ایپ میں۲؍ متبادل نظر آئیں گے، جن میں ایک بڑے جانور کی قربانی کیلئےجبکہ دوسرا بکرےکی قربانی کرنے کیلئےہو گا۔ اس کی مدد سے قربانی کاجانورذبح کرنے کی اجازت حاصل کی جاسکے گی ۔یہ بہت ہی آسان ہے اور کہیں سے کسی بھی موبائل فون سے پُر کیا جاسکتا ہے ۔ 
 اس  ایپ سےمیونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو یہ معلوم ہوجائےگاکہ کون سے بی ایم سی وارڈ میں کتنی اور کہاں کہاں قربانی کی جارہی ہے۔اسی حساب سے بی ایم سی صفائی وغیرہ کا بھی انتظام کرےگی۔
 چوں کہ بڑےجانوروں کی قربانی دیونارسلاٹر ہاؤس میں ہی ہوگی،اس لئے اس ایپ کے ذریعہ آپ کے جانور کی قربانی کون سے باڑے میں اور کتنے بجے ہوگی ۔ اس کی ساری تفصیلات مل جائےگی اور اس پر دی گئی تفصیلات کےمطابق قربانی کرنے والوں کو وہاں پہنچ کرقربانی کرنے میں آسانی ہوگی اور دیونار سلاٹر ہاؤس میں بھیڑ بھاڑ سے بھی بچا جاسکتا ہے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ دیونار مذبح میںبکروں کی قربانی کا بھی انتظام کیا جارہاہے۔
 کارگزار جنرل منیجر ڈاکٹرکلیم پٹھان نے مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ ممبئی شہر میں ۴۷؍  بازاروں کے علاوہ  بلڈنگوں کی سوسائٹیوں سمیت مسلم محلوںکےمیدانوں میںبھی قربانی کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔البتہ قربانی کےجانوروں کو ذبح کرنے کے بعد صاف صفائی کا خاص خیال رکھنا ہوگا ۔ قربانی کرتے ہوئے پردے کا بھی اہتمام کیاجائے تاکہ برادران وطن یا کسی کو اس سے تکلیف نہ پہنچے۔ 

deonar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK