• Sun, 19 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں تیز، عالمی لیڈران اور نامور شخصیات کی شرکت متوقع

Updated: January 18, 2025, 1:23 PM IST | Inquilab News Network | Washington

 نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ٹرمپ۲۰؍ جنوری کو امریکہ کے۴۶؍ ویں صدر جو بائیڈن کی اقتدار سے دستبرداری کے بعد دوسری مدت کے لئے  حلف اٹھائیں گے۔

Donald Trump. Picture: INN
ڈونلڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

 نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ٹرمپ۲۰؍ جنوری کو امریکہ کے۴۶؍ ویں صدر جو بائیڈن کی اقتدار سے دستبرداری کے بعد دوسری مدت کے لئے  حلف اٹھائیں گے۔ تقریب حلف برداری امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے یو ایس کیپٹل کی سیڑھیوں پر منعقد ہو گی، جہاں وہ باضابطہ طور پر کانگریس کے اراکین، سپریم کورٹ کے ججز، اپنی آنے والی انتظامیہ اور ہزاروں شرکاء کے سامنے حلف اٹھائیں گے۔ اس اہم موقع کے لئے سیکوریٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔۴۸؍کلومیٹر طویل سیاہ حفاظتی باڑ لگائی جا رہی ہے، جبکہ۲۵؍ ہزار پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے اور سیکوریٹی چوکیاں قائم کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، وہائٹ ہاؤس سے کیپٹل ہل تک۳؍ کلومیٹر تک کا علاقہ گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے  بند کر دیا جائے گا۔رخصت پزیر امریکی صدر جو بائیڈن نے تصدیق کی ہے کہ وہ یقیناً ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے۲۰؍جنوری۲۰۲۱ء کو بائیڈن کی حلف برداری میں شرکت نہیں کی تھی، اور وہ۱۵۰؍ سالوں میں پہلے صدر بنے تھے جنہوں نے اقتدار کی پرامن منتقلی کی امریکی روایت کو توڑ دیا تھا۔
  ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے  بڑی عالمی طاقتوں اور امریکہ کے اہم اتحادیوں کو دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں۔ ساتھ دنیا کے امیر اور نامور افراد بھی اس موجود ہوں گے۔  جس سے یہ تقریب نہ صرف امریکہ بلکہ عالمی سطح پر بھی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔  اس تقریب میں کون، کون شریک ہوگا اس حوالے سے ابتدائی تفصیلات سامنے آ گئیں۔’وی او اے‘ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کے علاوہ امیزون کے مالک جیف بیزوس اور ’میٹا‘ کے چیف ایگزیکٹیو مارک زگر برگ بھی موجود ہوںگے۔ حلف برداری میں شرکت کیلئے  غیر ملکی لیڈران کو دعوت دینے کی روایت نہیں، تاہم  ٹرمپ نے متعدد عالمی لیڈران  کو مدعو کیا ہے۔ ’بلومبرگ‘ کے مطابق ارجنٹائنا کے صدر ہاویئر ملے کی بھی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کو بھی تقریب  میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے، تاہم وہ شرکت کے لیے اپنے ایک ایلچی کو بھیجیں گے۔ اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق صدر کی تقریبِ حلف برداری میں موجود تمام سابق امریکی صدور کی شرکت کی روایت بھی برقرار ہے، سابق صدور بارک اوباما، جارج بش  اور ان کی اہلیہ، بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ  ہیلری کلنٹن کے ساتھ تقریب میں موجود ہوں گے۔ تاہم، مشیل اوباما تقریب میں شریک نہیں ہوں گی۔

ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میںدعاؤں کا بھی اہتمام، امام اور پادری شرکت کریں گے!
 ڈونالڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں پہلی بار  دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ مسلم، عیسائی اور دیگر مذاہب کے پیشوا  شرکت کریں گے۔عرب نیوز کے مطابق ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں مسلم اماموں، پادریوں سمیت دیگر مذہبی لیڈران شرکت کریں گے۔ ان  مسلم اماموں میں عراقی نژاد امریکی شہری امام ہشام الحسینی نے بھی ہیں جو  تقریب میں شرکت کا باضابطہ اعلان کر چکے ہیں۔ بشام الحسینی مشی گن کے  شہرڈیئربورن کے ’’کربلا مرکز برائے اسلامی تعلیمات‘‘ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ امام  ہشام حزب اللہ کے حمایتی مانے جاتے ہیں اور۲۰۰۷ء میں ایک ٹی وی پروگرام  میں حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم تسلیم کرنے سے صارف انکار کر چکے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK