ای ڈی سرگرم، متعدد چھاپوں کے بعد الہ آباد اور لکھنؤ سمیت کئی شہروں میں مرحوم سابق ایم پی کی املاک کو نشان زد کیاگیا
EPAPER
Updated: May 11, 2023, 4:54 PM IST | Allahabad
ای ڈی سرگرم، متعدد چھاپوں کے بعد الہ آباد اور لکھنؤ سمیت کئی شہروں میں مرحوم سابق ایم پی کی املاک کو نشان زد کیاگیا
سماجوادی پارٹی کے سابق رکن پارلیمانعتیق احمد اوران کے بھائی اشرف احمد کے قتل کے بعد اب ای ڈی اُن کی اور ان کے حامیوں کی املاک کوضبط کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔اس سلسلے میں الہ آبا اور لکھنؤ سمیت کئی شہروں میں کارروائی کا امکان ہے۔
گزشتہ ہفتے ای ڈی نے عتیق سے جڑے رہ چکے کئی ریئل اسٹیٹ کاروباریوں اور بڑے تاجروں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے تھے۔ تفتیش کاروں کے مطابق یہ وہ لوگ ہیں جو یاتو عتیق کے پارٹنر تھےیا پھر ان کے کاروبار نے عتیق احمد نے سرمایہ کاری کی تھی۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ا س سلسلے میں الہ آباد میں کارروائی کے دوران عتیق احمد کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور وکیل کے گھر سے دستاویزات بھی ضبط کئے ہیں۔ تفتیش کاروں کادعویٰ ہے کہ عتیق احمد نے اپنے پارٹنرس کے توسط سے کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی تھی ۔ای ڈی ابھی مذکورہ دستاویزات کی چھان بین میں لگی ہوئی ہے جبکہ پولیس بھی سرگرم ہوگئی ہےا ور اس نے بھی کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔