• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

وکھرولی میں قبرستان کا مطالبہ منوانے کیلئے بھوک ہڑتال اور احتجاج کی تیاری

Updated: August 07, 2024, 10:26 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

تمام مقامی ذمہ داران، مساجد کے ٹرسٹیان اور قبرستان کیلئے جدوجہدکرنےوالوں کی گزشتہ دنوں میٹنگ میں مل جل کرکوشش کرنے پراتفاق۔

People participating in the meeting held at Anjuman Khairul Islam School and discussing about Kharoli Cemetery. Photo: Inquilab
انجمن خیرالاسلام اسکول میں منعقدہ میٹنگ میں شریک افرادوکھرولی قبرستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے۔ تصویر:انقلاب

یہاں قبرستان کا مطالبہ منوانے کیلئے متحد ہوکر کوشش کرنے پراتفاق کیا گیا ۔اس تعلق سے دو دن قبل انجمن خیرالاسلام اسکول میں بلائی گئی میٹنگ میںذمہ داران نے اظہارخیال کرتے ہوئے یہ واضح کیاتھا کہ مل جل کرکوشش کرنے سے ہی آواز میں قوت پیداہوگی اور اجتماعی کوشش کا اثر انفرادی کوشش سےکہیں زیادہ ہوگا ۔جن حضرات نے کوشش کی وہ قابل تحسین ہے۔ اس لئے اب بھوک ہڑتال ، بڑے پیمانے پر احتجاج اور وزیراعلیٰ سے ملاقات کے لئے تیاری کی جارہی ہے۔ 
مذکورہ میٹنگ کی خاص بات یہ رہی کہ مسئلے کی سنگینی اوردیرینہ مطالبے کو دیکھتے ہوئے وکھرولی قبرستان کمیٹی کی دعوت پرمیٹنگ میں تمام مسلکوں کی مساجد ومدارس، وکھرولی مشرق ومغرب، کانجور مارگ مشرق ومغرب، گودریج گاؤں، سوریہ نگر، کروے نگر ، کنموار نگر اور پوائی سےذمہ دار شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 
میٹنگ میں عبدالرحمٰن انصاری، واجد قریشی ، جمیل احمد، ڈاکٹر وقار احمد، عزیزاللہ عرف اجو ،پروفیسر نثار احمد، عبدالرحیم، عمران شیخ، عبدالحق ، شارق قریشی، اشفاق احمد اورمحمد عارف صدیقی نے اظہار خیال کیا ۔سبھی نے اجتماعی کوششوں کی وکالت کی جس پرحاضرین کی جانب سے کہا گیا کہ اس دفعہ شروع کی جانے والی مہم مطالبہ پورا ہونے کے بعد ہی ختم کی جائے تاکہ ۵۰؍برس پرانا مسلمانوں کایہ مسئلہ حل ہو اور ان کومیت کی تدفین کیلئے ۵؍ کلومیٹر دور گھاٹکوپر نہ جانا پڑے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK