• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

صدر دروپدی مرمو کی طرف سے۹؍ ریاستوں میں گورنروں کی تقرری اور تبادلے

Updated: July 28, 2024, 6:18 PM IST | New Delhi

گجرات کے وزیر اعلیٰ کے سابق چیف پرنسپل سکریٹری کے کیلاش ناتھن پڈوچیری کے نئے لیفٹیننٹ گورنر ہوں گے جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن، جو تلنگانہ کا اضافی چارج بھی رکھتے تھے، کو رمیش بیس کی جگہ مہاراشٹر کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے ۔

President Draupadi Murmu. Photo: INN
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو۔ تصویر: آئی این این

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سنتوش کمار گنگوار اور رمن ڈیکا سمیت۹؍ نئے گورنر مقرر کئے ہيں۔
یہ اطلاع سنیچرکی دیر رات راشٹرپتی بھون کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی۔  ریلیز کے مطابق گنگوار کو جھارکھنڈ کا گورنر مقرر کیا گیا ہےجبکہ ہری بھاؤ کشن راؤ باگڑے کو راجستھان کا گورنر اور جشنو دیو ورما کو تلنگانہ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ ریلیز کے مطابق، صدر جمہوریہ نے اوم پرکاش ماتھر کو سکم کا گورنر، ڈیکا کو چھتیس گڑھ کا گورنر اور سی ایچ وجے شنکر کو میگھالیہ کا گورنر مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ تلنگانہ کے اضافی چارج کے ساتھ جھارکھنڈ کے موجودہ گورنر سی پی رادھا کرشنن کو مہاراشٹر کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ آسام کے گورنر گلاب چند کٹاریہ کو پنجاب کا گورنر مقرر کیا گیا ہے ۔کٹاریہ کے پاس چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر کی ذمہ داری بھی ہے۔ سکم کے گورنر لکشمن پرساد اچاریہ آسام کے گورنر کا عہدہ سنبھالیں گے اور انہیں منی پور کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ دریں اثناء، مرمو نے بنواری لال پروہت کا استعفیٰ بھی قبول کر لیا، جو پنجاب کے گورنر اور مرکز کے زیر انتظام چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر تھے ۔ریلیز کے مطابق، مذکورہ تقرریاں اپنے دفاتر کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے نافذ ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK