• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

عتیق احمد کے بیٹوں کا انکاؤنٹر کرنے والے پولیس اہلکاروں کو صدر کی جانب سے بہادری کا تمغہ

Updated: August 15, 2024, 8:37 AM IST | Lucknow

قومی سطح پر پولیس، ہوم گارڈ ، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس کے ۱۰۳۷؍ اہلکار منتخب

On the encounter of Atiq Ahmed`s son Asadjas 6 policemen will get gallantry medal
عتیق احمد کا بیٹا اسدجس کے انکاؤنٹر پر ۶؍ پولیس اہلکاروں کو بہادری کا تمغہ ملے گا

صدر جمہوریہ کے ہاتھوں  بہادری کے تمغہ کیلئے قومی سطح پر منتخب کئے گئے   پولیس، ہوم گارڈ، فائر بریگیڈ اور سوِل ڈیفنس محکمہ   کے   ۱۰۳۷؍  جوانوں   میں   وہ ۶؍  پو لیس اہلکار بھی شامل  ہیں جنہوں  نے  سابق رکن پارلیمان  عتیق  احمد کے بیٹے اسد کو انکاؤنٹر میں ہلاک کیا تھا۔  دن دہاڑے   ہونے والے اس انکاؤنٹر میں پولیس نے اسد کے ساتھ عتیق احمد  کے مبینہ شارپ شوٹرغلام کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔ اسداورغلام  پر پولیس کی جانب سے پانچ پانچ لاکھ روپے کا انعام تھا ۔
    اسد اور غلام کو  ۱۳؍ اپریل ۲۰۲۳ء کو ایس ٹی ایف کے ڈپٹی ایس پی نویندو کمار اور ومل کمار کی ٹیم نے جھانسی میںہلاک کیاتھا۔ یاد رہے کہ بیٹے اسد کے انکاؤنٹر کے کچھ ہی دنوں  بعد عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو بھی میڈیا کے سامنے  پولیس کی موجودگی میں سر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ حملہ آور میڈیاکے نمائندہ بن کر اسپتال کے باہر موجود تھے جہاں دونوں بھائیوں کو جانچ کیلئے لے جایاگیاتھا۔ عتیق اور اشرف کے قتل پر اٹھنےو الے سوالات کے بیچ اسی ماہ پیش کی گئی  جوڈیشیل انکوائری رپورٹ  میں  پولیس  اور حکومت کو کلین چٹ دے دی گئی ہے جبکہ    اسد اور غلام کے  انکائونٹر کی جانچ  کیلئے بنائے گئے راجیو لوچن کمیشن نے بھی انکائونٹر کو درست ٹھہرایا ہے۔
  اتر پردیش سے مجموعی طور پر  ۱۷؍ جوانوں کو ’’غیر معمولی   بہادری ‘‘ کامظاہرہ کرنے پر صدارتی ایواڈ کیلئے منتخب کیاگیاہے۔  ایوارڈ پانے والوں  میں  ڈپٹی ایس پی ومل کمار سنگھ، ڈپٹی ایس پی نویندو کمار، انسپکٹر جتیندر کمار سنگھ، سب انسپکٹر راکیش کمار سنگھ چوہان، انل کمار ہیڈ کانسٹیبل، ہری اوم کانسٹیبل، سب انسپکٹر جتیندر پرتاپ سنگھ، وپن کمار کانسٹیبل، گیانیندر کمار رائے انسپکٹر، انل کمارسنگھ انسپکٹر، سنیل کمار ہیڈ کانسٹیبل، سشیل کمار ہیڈ کانسٹیبل، راجیو چودھری انسپکٹر، جسویر سنگھ سب انسپکٹر، رئیس احمد ہیڈ کانسٹیبل، ارون کمار کانسٹیبل اور اجے کمار کانسٹیبل کے نام شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK