• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

صدر پوتن: روسی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہندوستانیوں کی رہائی کیلئے رضامند

Updated: July 10, 2024, 11:45 AM IST | Kremlin

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دو روزہ روس کے دورہ پر ہندوستانی شہریوں کے روسی فوج میں جبری ملازمت کا معاملہ اٹھایا اور روسی صدر سے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا جسے روسی صدر نے قبل کر لیا، اب دونوں ممالک ان کی جلد وطن واپسی کیلئے لائحہ عمل تیا ر کریں گے۔

Indian Prime Minister Narendra Modi (left) and Russian Prime Minister Vladimir Putin (right). Photo: INN
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی(بائیں) اور روسی وزیر اعظم ولادمیر پوتن(دائیں)۔ تصویر : آئی این این

روسی فوج میں بطور مدد گار ملازمت کر رہے تمام ہندوستانیوں کو روس رہا کرنے پر رضامند،
روس کے صدر ولادمیر پوتن نے نریندر مودی کے اس مطالبے کو قبول کرلیا ہے جس میں ہندوستان نےروسی فوج میں بطور مددگار اپنی خدمت انجام دے رہے اپنے شہریوں کی جلد از جلد رہائی او ر وطن واپسی کو یقینی بنانے کی بات کہی تھی۔ دفتر خارجہ کے سکریٹری ونے کواترا نے کہا کہ روس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ تمام ہندوستانیوں کو روسی فوج کی خدمت سے ہٹا دےگا۔ یہاں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے روس کے دورے پر صدر کے سامنے اس مسئلے کو اٹھا یا تھا کہ کس طرح ہندوستانیوں کو بہکا کر دھوکے سے روس بھیجا گیا۔ کواترا نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ دونوں ملک مل کر اس طریقہ کار پر کام کر رہے ہیں کہ جس کے تحت تمام ہندوستانیوں کی وطن واپسی کو فوری طور پر عمل میں لایا جا سکے۔ ایک مخصوص سوال کے جواب میں کواترا نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق ۳۵؍ سے۵۰؍ ہندوستانی روسی فوج میں اپنی خدمت انجام دے رہے ہیں، جن میں سے ۱۰؍ لوگ پہلے ہی وطن لوٹ چکے ہیں۔
گزشتہ مہینے وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ہندوستانیوں کا روسی فوج میں ملازمت کرنے کا مسئلہ تشویشناک ہے اور اس کے خلاف روسی حکومت جلد از جلد اقدام کرے۔ ۱۱؍ جون کو ہندوستان نے کہا تھا کہ اس کے دو شہری روس یوکرین جنگ کے دوران جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ہندوستانیوں کل تعداد ۴؍ ہو گئی ہے۔ اس کے بعد وزارت نے روسی فوج کے ذریعے ہندوستانی شہریوں کی بھرتی پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔ امسال مارچ میں ۳۰؍ سالہ حیدر آبادی شہری محمد اسفان روسی فوج کے ساتھ جنگ کے محاذ پر دوران خدمت زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ فروری میں ہیمل اشون بھائی مانگو ۱۳؍ سالہ گجرات کے سورت کا رہائشی یوکرین کے حوائی حملے میں ہلاک ہو گیا جبکہ وہ فوج میں سیکو ریٹی ہیلپر کے طور پرمامور تھا۔
 واضح رہے کہ نریندر مودی پیرسے شروع ہونے والے روسی صدر ولادمیر پوتن کے ساتھ دو روزہ ۲۲؍ ویں روس -ہندسالانہ سمٹ میں حصہ لینے کیلئے روس کے اعلیٰ سطحی دورہ پرہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK