• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

صدر ولادیمیر پوتن اور شہباز شریف کا ایران کے نومنتخب صدر مسعود پیزشکیان سے رابطہ

Updated: July 10, 2024, 2:22 PM IST | Agency | Moscow/Islamabad

روس کے صدر ولایمیر پوتن اور شہباز شریف نے ایران کے نو منتخب صدر مسعود پیزشکیان سے رابطہ کیااورا نہیں مبارکباد دی۔ 

Masoud Pezeshkian among his supporters. Photo: INN
مسعود پیزشکیان اپنے حامیوں کے درمیان۔ تصویر : آئی این این

روس کے صدر ولایمیر پوتن اور شہباز شریف نے ایران کے نو منتخب صدر مسعود پیزشکیان سے رابطہ کیااورا نہیں مبارکباد دی۔ 
میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے صدر ولا دیمیر پوتن نے ایران کے نو منتخب صدر مسعودپیزشکیان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر غور کیا ہے۔ کریملن کے مطابق، پوتن نے پیزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ روسی صدر نے نو منتخب صدر کو مبارک باد دی اور ان کی کامیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعلقات مزید بہتر بنانے کی خواہش بھی ظاہر کی گئی۔ دونوں صدور نے جلد ہی ملاقات کرنے کا بھی عندیہ دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:مدرسہ تنظیموں اور یوپی حکومت کے درمیان خلیج میں اضافہ

دریں اثناء پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے نو منتخب صدر مسعود پیزشکیان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نے ایران کے نو منتخب صدر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور صدارتی انتخابات میں ان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جمہوری عمل کے ذریعے نئے صدر کے انتخاب پر انہیں اور ایران کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ شہباز شریف نے ایران کے نومنتخب صدر سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہشمند ہے جبکہ تجارت توانائی اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کیلئے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ نومنتخب صدر مسعود پیزشکیان نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں لیڈروں نے علاقائی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور قریبی رابطہ اور مشورہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK