حیدرآباد کے ریسٹورنٹ میں ایک بھٹّا کھانے پر صارف کو ۵۲۵؍ روپے کا بل تھمادیا گیا۔ اس نے یہ بل سوشل میڈیا پرشیئر کیا جس کے بعد یہ موضوع بحث ہے۔
EPAPER
Updated: January 15, 2025, 12:53 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
حیدرآباد کے ریسٹورنٹ میں ایک بھٹّا کھانے پر صارف کو ۵۲۵؍ روپے کا بل تھمادیا گیا۔ اس نے یہ بل سوشل میڈیا پرشیئر کیا جس کے بعد یہ موضوع بحث ہے۔
حیدرآباد کے ریسٹورنٹ میں ایک بھٹّا کھانے پر صارف کو ۵۲۵؍ روپے کا بل تھمادیا گیا۔ اس نے یہ بل سوشل میڈیا پرشیئر کیا جس کے بعد یہ موضوع بحث ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ حیدرآباد میں واقع ’ون کمیون ‘ نامی ریسٹورنٹ کا ہے جو اسٹار کرکٹر وراٹ کوہلی کی ملکیت بتایا جارہا ہے۔ یہاں ایک طالبہ نے ریسٹورنٹ میں بھٹّا آرڈر کیا اور اس کے لئے اسے ۵۲۵؍ روپے چکانے پڑے۔ اس کے بعد اس نے ریسٹورنٹ میں کھانے پینے کی چیزوں کے متعلق ایکس پر ایک پوسٹ کیا ہے، جو تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور صارفین اس پر اپنا اپنا ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔ بزنس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اسنیہا نامی طالبہ نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ اس نے مذکورہ بالا ریسٹورنٹ میں ’کورن اسٹارٹر‘کے لئے ۵۲۵؍ روپوں کی ادائیگی کی۔ طالبہ نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں ایک پلیٹ میں کٹا ہوا بھٹا رکھا ہے اور اس پر دھنیہ اور لیموں سے گارنشنگ کی گئی ہے۔ اس نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ’’ میں نے ون ایٹ کمیون ‘ میں اس کے لئے ۵۲۵؍ روپے ادا کئے ہیں۔ اس کیپشن کے ساتھ طالبہ نے روتی ہوئی ایموجی بھی شیئر کی ہے۔ عام طور پر لوکل بازار میں اس طرح کے بھٹے کی قیمت ۲۰؍ سے ۵۰؍ روپے ہوتی ہے۔ لیکن طالبہ نے اس کے لئے ۱۰؍ سے ۱۲؍گنا زائد پیسے ادا کئے ہیں۔ اسنیہا نے یہ پوسٹ ۱۱؍جنوری ۲۰۲۵ء کو شیئر کی ہے۔ تادم تحریر اس پوسٹ کو ۱۲؍ لاکھ سے زائد وویوز ملے چکے ہیں، جبکہ ہزاروں صارفین نے اس معاملے میں ملاجلا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ’’آرڈر کیوں کیا؟ مینیو میں سب چیزکی قیمت لکھی ہوتی ہے۔ ‘‘ ایک دیگر صارف نے لکھا کہ ’’آپ آرڈر کرنے سے پہلے ہی جانتی تھیں، اسلئے رونا بند کریں۔ ‘‘ ایک صارف نے بل کی تفصیل اپنے انداز میں یوں بتائی’’۱۰؍روپے کا بھٹّا، ۱۰۰؍روپے کی پلیٹ، پچاس روپے ٹیبل کیلئے، ۱۰۰؍ روپے کرسی کیلئے، ۱۵۰؍روپے اے سی کیلئے اور ۶۵؍ روپے ٹیکس۔ ‘‘خیال رہے کہ سیلبریٹی ریسٹورنٹ اور فائیواسٹار ہوٹلز نہ صرف اپنے مالکان اور برانڈ کی مقبولیت کے سبب جانے جاتے ہیں بلکہ اپنے ذائفے اور انفرادیت کے ساتھ مہنگے داموں کیلئے بھی مشہور ہوتے ہیں۔ خیال رہے کہ ایئرپورٹ پر بھی اشیائے خوردونوش مہنگے داموں میں فروخت کئے جانے کے معاملات بھی اس سے قبل کئی بار موضوع بحث بن چکے ہیں۔