• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

۹؍ویں جی۲۰؍پارلیمانی اسپیکرز اجلاس کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم کا خطاب

Updated: October 14, 2023, 9:46 AM IST | Agency | New Delhi

ملک کی جمہوریت اوراس کی خوبیاں بیان کی ، کہا کہ’’پارلیمانی عمل میں مسلسل بہتری آئی ہے اور یہ زیادہ طاقتور ہوگیا ہے۔‘‘

Prime Minister Modi can be seen speaking at the Parliamentary Speakers Session. Photo: PTI
وزیراعظم مودی پارلیمانی اسپیکرز اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر:پی ٹی آئی

وزیراعظم نریندر مودی نے یہاں دوارکا میں واقع یشوبھومی میں جمعہ کو منعقدہ پی۲۰؍ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا’’۱۴۰؍کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے میںجی ۲۰؍ پارلیمانی اسپیکرس اجلاس میں آپ سب کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتا ہوں۔ یہ سربراہی اجلاس  ایک طرح سے  دنیا بھر  کے مختلف پارلیمانی طریقوں کا ایک مہاکمبھ ہے۔‘‘ وزیراعظم مودی نے کہا کہ’’ ان دنوں ہندوستان بھر میں بہت سے  تہوار کی سرگرمیاں ہوتی ہیں۔ لیکن اس بار  G-20 نے تہواروں کے موسم کا جوش سال بھر برقرار رکھا ہے۔ ہم نے اس عرصہ میں مختلف شہروں میں جی ۲۰؍  کے مندوبین کی میزبانی کی، جس کی وجہ سے ان شہروں میں تہوار کا ماحول رہا۔ اس کے بعد ہندوستان چاند پر اترا۔ اس سے ملک بھر میں تقریبات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ پھر ہم نے یہاں دہلی میں ایک کامیاب جی ۲۰؍ سربراہی اجلاس کی میزبانی کی  اور اب یہ P20 سربراہی اجلاس یہاں ہو رہا ہے۔ کسی بھی ملک کی سب سے بڑی طاقت اس کے عوام اور  اس کے عوام کی قوت ارادی ہوتی ہے۔ آج یہ  اجلاس بھی عوام کی اس طاقت کو منوانے کا ایک ذریعہ بن گیا ہے۔‘‘
  وزیراعظم نے کہا’’پی ۲۰؍ سربراہی اجلاس  ہندوستان  کی سرزمین پر منعقد ہو رہا ہے جو جمہوریت کی ماں ہے اور  دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت۔ دنیا بھر میں مختلف پارلیمانوں کے نمائندے کے طور پر آپ جانتے ہیں کہ پارلیمنٹ بحث و مباحثہ کیلئے  اہم مقام  ہے۔ ہمارے پاس بحث و مباحثے کی بہت اچھی مثالیں ہیں، یہاں تک کہ ہزاروں سال پہلے  ہماری کتابوں میں جو۵؍ ہزار سال سے زیادہ پرانے ہیں، ہمارے ویدوں میں اجلاسوں اور کمیٹیوں کی بات کی گئی ہے۔ ان میں معاشرے کے مفاد میں اکٹھے ہو کر اجتماعی فیصلے کیے گئے۔  وزیراعظم نے کہا کہ ’’جب یونانی سفیر میگاتھینیزنے بھی ہندوستان میں ایسا نظام دیکھا تو  وہ حیران رہ گئے۔ آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہو گی کہ ہمارے پاس تمل ناڈو میں نویں صدی کا پتھر کا نوشتہ موجود ہے۔ اس میں گاؤں کی قانون سازی کے ضابطوں   کا ذکر ہے۔  میں آپ کو انوبھو منٹاپا کے بارے میں بھی بتانا چاہتا ہوں۔ میگنا کارٹا سے پہلے بھی ہمارے پاس۱۲؍ویں صدی میں ’’انوبھو منٹاپا‘‘ کی روایت موجود ہے۔ اس میں بھی بحث و مباحثہ  اور مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا ’’ہندوستان کے پارلیمانی عمل میں وقت کے ساتھ ساتھ مسلسل بہتری آئی ہے اور یہ زیادہ طاقتور ہو گیا ہے۔ ہندوستان میں نہ صرف دنیا کے سب سے بڑے انتخابات کرائے جاتے ہیں بلکہ اس میں لوگوں کی شرکت بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ۲۰۱۹ء  کے عام انتخابات میں اہل وطن نے میری پارٹی کو مسلسل دوسری بار فتح دلائی ۔ ۲۰۱۹ءکے عام انتخابات انسانی تاریخ کی سب سے بڑی جمہوری مشق تھی۔ اس میں۶۰؍ کروڑ سے زیادہ یعنی۶۰۰؍ ملین ووٹروں نے حصہ لیا  ۔‘‘  وزیراعظم نے کہا ’’ وقت کے ساتھ ساتھ ہندوستان نے انتخابی عمل کو بھی جدید ٹیکنالوجی سے مربوط کیا ہے۔اگلے سال  عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس میں ایک ارب لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK