Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

وزیر اعظم مودی اور ٹرمپ کی ملاقات ، گرمجوشی کا مظاہرہ

Updated: February 14, 2025, 10:53 PM IST | Washington

مودی نےٹرمپ کے ’ماگا ‘ کے جواب میں اپنانعرہ ’مگاِ ‘ پیش کیا، کئی معاہدوں پرگفتگو لیکن ہندوستانیوں کے ڈیپورٹیشن پر کوئی بات نہیں ہوئی ، اڈانی کے سوال پر مودی برہم نظر آئے

Prime Minister Modi and President Trump embracing each other in a passionate manner. (PTI)
وزیر اعظم مودی اور صدر ٹرمپ والہانہ انداز میں بغلگیر ہوتے ہوئے۔(پی ٹی آئی )

 وزیراعظم  مودی اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان وہائٹ ہاؤس میں  نہایت گرمجوشی کے ساتھ ملاقات ہوئی ۔ اس کے بعد ہونے والی میٹنگ میںہندوستان اور امریکہ کے درمیان کئی معاہدے ہوئے جس میں ہندوستان کو ایف-۳۵؍ جنگی طیاروں کی فروخت کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کا عزم کیا گیا۔
وہائٹ ہائوس میںگرمجوشی کا مظاہرہ 
 امریکی صدر نے وہائٹ ہاؤس میں وزیراعظم مودی کا بہت گرمجوشی سے استقبال کیا۔ دونوں لیڈران کے درمیان اوول آفس میں پہلے تنہائی میں ملاقات ہوئی جس میں بند دروازے میں گفتگو کی گئی۔ اس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔ملاقات کے دوران کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔ بات چیت کے دوران روس یوکرین جنگ کا ذکر بھی کیا گیا اور اس کے خاتمے کے حل پر بھی بات چیت کی گئی۔
دونوں لیڈروں کی مشترکہ پریس کانفرنس 
 میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم مودی نے کہاکہ اسٹریٹیجک اور بھروسے مند شراکت دار کے طور پر امریکہ ہندوستان کی دفاعی تیاریوں میں اہم کردار نبھاتا ہے۔ ہم مستقبل میں مشترکہ ترقی، مشترکہ پیداوار اور ٹکنالوجی کی منتقلی کی جانب فعال طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ نئی ٹکنالوجی اور آلات ہماری صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے۔ وزیراعظم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں توجہ کا مرکز امریکہ اور ہندوستان کے درمیان اہم دفاعی شراکت داری کے لئے۱۰؍ سالہ فریم ورک پر دستخط کرنے کا منصوبہ تھا۔ معاہدے کا مقصد ابھرتے ہوئے سیکوریٹی چیلنجوں کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے جس سے قریبی تعاون کے  لئے دونوں ممالک کے عزم کو تقویت ملے گی۔ وزیراعظم   مودی اور  ٹرمپ کے درمیان ٹیرف اور تجارت کے حوالے سے کافی تعمیری بات چیت ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔ ساتھ ہی  دونوںہی لیڈر باہمی طور پر فائدے مند تجارتی معاہدے پر کام کرنے پر متفق ہوئے۔
ٹرمپ نے کتاب تحفے میں دی  
 صدر ٹرمپ نے وزیراعظم کو ایک کتاب’’اوَر جرنی ٹوگیدر‘‘ تحفے میں دی۔ انہوں نے ہاؤڈی مودی اور نمستے ٹرمپ پروگرام سے متعلق کئی تصاویر اور دیگر تصاویر دکھائیں۔ صدر ٹرمپ نے کتاب پر دستخط کرتے ہوئے لکھا کہ  ’’مسٹروزیراعظم، آپ عظیم ہیں۔‘‘مودی نے اس ملاقات کی کئی تصاویر ایکس پر  شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ساتھ ایک شاندار ملاقات رہی۔ ہماری بات چیت ہند-امریکہ دوستی کو اہم رفتار فراہم کرے گی۔
ماگا اور مگاِ پیش کیا 
 مودی نے کہا کہ صدر ٹرمپ اکثر ماگا (میک امریکہ گریٹ اگین) کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ ہندوستان  میں ہم ایک ترقی یافتہ ملک کی سمت کام کر رہے ہیں  جسے میں نے ’مگاِ‘ کا نام دیا ہے۔ اس کا مطلب ہے ’میک انڈیا گریٹ اگین ‘۔ یہ امریکہ کی ہی رفتار سے کام کرے گا اور اس میں  ہند-امریکہ کی خوشحالی کے  لئے بھی مسلسل کام کیا جائے گااور شراکت بڑھائی جائے گی۔  
  کچھ اہم معاہدوں کا اعلان 
  ٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان کی توانائی کی ضرورت کو یقینی بنانے کے لیے ہم تیل اور گیس کی تجارت پر توجہ مرکوز کریں گے جبکہ مودی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہت جلد ایک تجارتی معاہدہ سامنے آئے گا۔اوول آفس میں صدر ٹرمپ اور وزیراعظم مودی کے درمیان ملاقات میں اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک بھی موجود تھے۔ جمعرات کو مسک نے مودی سے ملاقات کی تھی۔ وزیراعظم مودی نے امریکی صدر  کے ساتھ ملاقات کے دوران ایک بار پھر دہشت گردی کا مسئلہ اٹھایا

   وزیراعظم مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے دوران ایک بار پھر دہشت گردی کا مسئلہ اٹھایا۔ اپنی بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے کہاکہ ہم دہشت گردی کے معاملے پر ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ذرائع نے اس دوطرفہ سربراہی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ ٹیرف اور تجارت پر، وزیراعظم مودی   صدر ٹرمپ کے ساتھ  دیگر شعبوں سے پیدا ہونے والی ان تشویشات پر تفصیلی بحث کی جو دونوں فریقوں کے ساتھ مشترکہ طور پر موجود ہیں اور جو ہندوستان اور امریکہ جیسے ممالک میں کھپت کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔انہوں نے ان مسائل کو مجموعی تناظر میں حل کرنے کے طریقوں اور ذرائع پر بحث کی۔ انہوں نے ان تشویشات کو دور کرنے  پر بھی غور کیا ۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK