• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وزیر اعظم مودی نے مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کے عوام اور پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دی

Updated: November 24, 2024, 9:57 AM IST | Agency | New Delhi

وزیر اعظم مودی نے مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد دونوں ریاستوں کے عوام اور بی جےپی کے کارکنوں کو مبارکباد دی ہے اور دونوں میں اچھی حکمرانی اور ترقی کے لئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

Prime Minister Narendra Modi. Photo: INN
وزیر اعظم نریندر مودی۔ تصویر : آئی این این

وزیر اعظم مودی نے مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد دونوں ریاستوں کے عوام اور بی جےپی کے کارکنوں کو مبارکباد دی ہے اور دونوں میں اچھی حکمرانی اور ترقی کے لئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  مودی نے ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں کہاکہ ’’ترقی کی جیت! گڈ گورننس کی فتح! متحد ہوکر ہم اور بھی اونچی اڑان بھریں گے ! این ڈی اے کو تاریخی مینڈیٹ دینے کیلئے مہاراشٹر کی میری بہنوں اور بھائیوں، خاص طور پر ریاست کے نوجوانوں اور خواتین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ پیار اور گرمجوشی منفرد ہے۔ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارا اتحاد مہاراشٹر کی ترقی کے لئے کام کرتا رہے گا۔ جے مہاراشٹر! ‘‘ 
 مودی نے مزید کہا کہ میں مختلف ریاستوں کے لوگوں کا  بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے  انتخابات میں این ڈی اے کے امیدواروں کو آشیرواد دیا۔ مجھے این ڈی اے کے ہر کارکن پر اور ان کی زمینی کوششوں پر فخر ہے۔ انہوں نے سخت محنت کی، لوگوں کے درمیان گئے اور ہمارے گڈ گورننس ایجنڈے کی تفصیل سے وضاحت کی۔ مودی نے ایک اور پوسٹ میں لکھاکہ میں جھارکھنڈ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK