نیوزی لینڈ کے وزیراعظم بطور مہمان خصوصی شریک ، یوکرین کے وزیرخارجہ سمیت ۱۲۵؍ ممالک کے نمائندگان کی آمد۔
EPAPER
Updated: March 18, 2025, 11:13 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi
نیوزی لینڈ کے وزیراعظم بطور مہمان خصوصی شریک ، یوکرین کے وزیرخارجہ سمیت ۱۲۵؍ ممالک کے نمائندگان کی آمد۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو رائے سینا ڈائیلاگ کا آغاز کیا۔ یہ پروگرام۱۹؍ مارچ تک چلے گا۔ اس باراس خصوصی تقریب کے خصوصی مہمان کے طورپر نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن شریک ہوئے ہیں۔ یہ ’رائے سینا ڈائیلاگ‘ دراصل ’جیو پولیٹکس‘ اور ’جیو اکنامکس‘ پر ہندوستان کی فلیگ شپ کانفرنس ہے۔ اس موقع پر عالمی برادری کو درپیش مشکل مسائل سے نمٹنے کیلئے پرعزم اظہار کیا جائے گا۔ اس کانفرنس میں ۱۲۵؍ ممالک کے مندوبین نے شرکت کی ہے۔ خیال رہے کہ ۱۰؍ سال قبل ۲۰۱۶ء میں ہندوستان نےاسے شروع کیا تھا۔
افتتاحی تقریب میں نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے سمٹ سےخصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو انڈو پیسیفک خطے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ نیوزی لینڈ ہند بحرالکاہل میں اپنے مفادات کیلئے ہندوستان جیسے شراکت داروں کی تلاش ہے۔ اس سال ہونے والی کانفرنس میں امریکی خفیہ ایجنسی کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ، یوکرین کے وزیر خارجہ آندرے تسبیہا اور کئی دیگر سینئر سفارت کاروں نے شرکت کی ہے۔ آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن اور وزارت خارجہ کے زیر اہتمام یہ کانفرنس بین الاقوامی انتشار کے ماحول بالخصوص روس یوکرین جنگ کے تناظر میں منعقد کی گئی ہے۔ یہ سہ روزہ کانفرنس۱۹؍ مارچ تک جاری رہے گی۔ اس سال رائے سینا ڈائیلاگ کا تھیم’کال چکر: پیپل، پلیس اور پلینیٹ‘ ہے۔