Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

موجودہ حالات آیوروید کو عالمی سطح پر فروغ دینے کیلئے مناسب ہیں: وزیر اعظم مودی

Updated: March 14, 2021, 1:23 PM IST | Agency | New Delhi

وزیر اعظم کے مطابق کورونا وبا ء نے پوری دنیا کو آیوروید کی اہمیت سے ایک مرتبہ پھر روشناس کروایا ہے اور روایتی طریقہ علاج کو اپنانے کو مجبور کیا ہے

Narendra Modi.Picture:INN
نریندر مودی۔تصویر :آئی این این

  نئی دہلی (ایجنسی):وزیراعظم نریندر مودی نے آیوروید کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کوروناء وبا کے دوران پوری دنیا نے آیوروید کی اہمیت کو سمجھا ہے اور موجودہ وقت آیوروید اور روایتی طریقہ علاج کو عالمی سطح پر فروغ دینے کا سب سے مناسب وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی  وبا کے دوران پوری دنیا نے آیوروید کی اہمیت کو سمجھا ہے اور موجودہ وقت آیوروید اور روایتی طریقہ علاج کافی مقبول بھی ہو رہا ہے مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے چوتھے عالمی آیوروید فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے یہ اظہار خیال کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر آیوروید کے سلسلے  میںعوام کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے اور پوری دنیا یہ جاننے کے  لئے مشتاق ہے کہ جدید اور روایتی طریقہ علاج کی دوائیں اچھی صحت کے  لئے کس طرح مددگار ہیں۔ پوری دنیا میں عوام قوت مدافعت بڑھانے سمیت آیوروید کے مختلف فوائد کو محسوس کر رہے ہیں۔  وزیر اعظم کے مطابق آیوروید ہندوستان کی صدیوں سے وراثت رہی ہے جسے اب دنیا پہچان رہی ہے۔ یہ ہماری شناخت ہے اور اس کا ہمیں بھرپور فائدہ دوسروں تک بھی پہنچانا چاہئے۔ مودی کے مطابق  اس اسٹیج کے ذریعے میں دنیا میں آیوروید پر کام کرنے والے ان سبھی لوگوں کی کوششوں کی ستائش کرتا ہوں جنہوں نے آیووید کو فروغ دیا ہے۔ یہ جوش ، ولولہ اور عزم پوری انسانیت کے لیے مفید ہوگا۔مودی نے آیوروید کے شعبے میں مہیا مواقع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  ’’آیوروید کی مسلسل بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے ایک شاندار موقع ہمارا منتظر ہے جسے ہمیں نہیں کھونا چا ہئے۔ نوجوان بڑے پیمانے پر آیوروید کی اشیاء کا استعمال کر رہے ہیں اور آیوروید کو میڈیکل سائنس سے وابستہ کرنے کے سلسلے میں بھی بیداری آرہی ہے۔ اس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔   واضح رہے کہ عالمی آیوروید فیسٹیول ۱۲؍ مارچ سے ۱۹؍مارچ تک  جاری رہے گا۔ اس میں ورچوئل میڈیم سے طبی شعبے سے وابستہ ملک اور بیرون ملک کی معروف شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔ اس پروگرام میں مرکزی وزیر کرن ریجوجو، مرکزی وزیر وی مرلی دھرن، فکی کے چیئرمین ادے شنکر اور سابق فکی چیئرپرسن ڈاکٹر سنگیتا ریڈی  نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK