• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

وزیر اعظم مودی نے جے این یو میں سوامی وویکا نند کےمجسمہ کی رونمائی کی

Updated: November 13, 2020, 9:24 AM IST | Agency | New Delhi

کہا کہ سوامی وویکانند کے خوابوں کے ہندوستان کو ہمیں سچ کر دکھانا ہے ، تمام ۱۳۰؍ کروڑ ہندوستانیوں کو مل کر ملک کو عظیم بنانا ہے

PM Modi - PIC : PTI
وزیر اعظم مودی سوامی وویکانند کے مجسمہ کی رونمائی کے وقت۔(تصویر: پی ٹی آئی

 وزیر اعظم نریندر مودی نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جےاین یو )کیمپس میں معروف مفکر سوامی وویکانند  کے مجسمہ کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے رونمائی کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سوامی وویکانند نے گزشتہ صدی کی شروعات میں  جب ہم غلامی کے دور میں جی رہے تھے ، امریکہ جاکر یہ اعلان کردیا تھا کہ بھلے ہی یہ صدی امریکہ یا یورپ کی ہے لیکن اگلی صدی یعنی ۲۱؍ ویں صدی صرف ہندوستان کی ہو گی اور ہم ۱۳۰؍ کروڑ ہندوستانیوں کو ان کا یہ خواب سچ کرکے دکھانا ہے۔اس کے لئے ہمیں خود کفیل ہندوستان بنانا ہو گا۔ 
 مجسمہ کی رونمائی کے موقع پر جے این یو کیمپس میں وزیر تعلیم نشنک پوکھریال اور جے این یو کے وائس چانسلر جگدیش کمار بھی  موجود تھے۔ ان کے علاوہ جے این یو کے اساتذہ اور طلبہ جن میں اے بی وی پی بھی شامل ہے ، کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سوامی وویکانند کے اس مجسمہ کو دیکھنے کے بعد ہماری نوجوان نسل ان جیسا بننےکی ہر ممکن کوشش کرے گا اور یہ مجسمہ انہیں ہمت اور حوصلہ بھی فراہم کرے گا۔ 
 وزیر اعظم مودی نے اس موقع پر خود کفیل بھارت کی بات بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ۱۳۰؍ کروڑ ہندوستانیوں کا یہ خواب ہے کہ ہندوستان معاشی طور پر خود کفیل ہو جائے ۔ اس کے لئے وہ ہر قدم پر محنت کررہے ہیں اور اپنے راستے میں آنے والی ہررکاوٹ کو پار کررہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی ہندوستان دنیا کی معاشی طاقت بن جائے گا اور دیگر ممالک کو راہ دکھائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK