ہندوستانی امداد سے شروع کئے گئے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا باضابطہ افتتاح کریں گے اور ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے۔
EPAPER
Updated: March 12, 2025, 1:16 PM IST | Agency | Port Louis/New Delhi
ہندوستانی امداد سے شروع کئے گئے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا باضابطہ افتتاح کریں گے اور ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ۲؍روزہ دورے پر منگل کی صبح پورٹ لوئس پہنچ گئے۔ وزیراعظم مودی کا سر شیوساگور رام غلام بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ماریشس کے وزیر اعظم نوین چندر رام غلام، ان کی اہلیہ وینا رام غلام اور کئی اعلیٰ افسران نے کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں لیڈروں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ اسکے بعد میزبان وزیر اعظم نے مودی کا پھولوں کا ہار پہناکر استقبال کیا۔ مودی کا استقبال کرنے کے لئے ہوائی اڈے پر موجود دیگر لوگوں میں نائب وزیر اعظم پال بیرینجر، وزیر خارجہ رتیش رام پھول، اپوزیشن لیڈر جو لیسجونگارڈ، قومی اسمبلی کی اسپیکر شیریں اومیروڈّی- سیفرہ اور چیف جسٹس ریحانہ مونگلی- گلبل شامل تھے۔ ریحانہ مونگلی ماریشس کی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہیں۔ وزیر اعظم مودی کو ہوائی اڈے پر ایک رسمی گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیراعظم مودی نے اپنے ماریشین ہم منصب کی طرف سے استقبال کے خصوصی احساس پر اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے کہا ’’ماریشس میں اترگیا۔ میں اپنے دوست وزیر اعظم ڈاکٹر نوین چندر رام غلام کا ہوائی اڈے پر میرا استقبال کرنے کے احساس کے لئے شکر گزار ہوں۔ یہ دورہ ایک قابل قدر دوست کے ساتھ جڑنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کا بہترین موقع ہے۔‘‘
وزیراعظم مودی نے پوسٹ میں یہ بھی کہا ’’آج میں صدر دھرم گوکل، وزیر اعظم نوین چندر رام غلام سے ملاقات کروں گا اور شام کو ایک کمیونٹی پروگرام سے خطاب کروں گا۔‘‘ وزیر اعظم مودی دو روزہ دورے پر ماریشس میں ہیں۔ اس دوران وہ ماریشس کے قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور وزیر اعظم نوین رام غلام کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔ وہ ہندوستانی امداد سے شروع کئے گئے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا باضابطہ طور پر افتتاح بھی کریں گے اور ہندوستانی برادری سے خطاب بھی کریں گے۔