• Mon, 06 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

وزیراعظم نے دہلی میں انتخابی بگل بجادیا،کئی منصوبوں کا افتتاح ، آپ پر تنقیدیں

Updated: January 03, 2025, 10:50 PM IST | New Delhi

غریبوں کو مکانات کی چابیاں سونپیں، کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’ شیش محل میں بھی بنواسکتا تھا لیکن میں نے غریبوں کیلئے مکان بنوائے‘‘

Prime Minister Modi handing over the keys to the poor who got houses. (PTI)
وزیر اعظم مودی مکان حاصل کرنے والے غریبوں کو چابی سونپتے ہوئے۔(پی ٹی آئی )

وزیر اعظم مودی نے دہلی میں ۴۳۰۰؍ کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح  کرتے ہوئے ریاست میں انتخابی بگل بجادیا ہے۔ ان منصوبوں میں اشوک وہار میں غریبوں کے  لئے ۱۶۷۵؍ مکانات بھی شامل ہیں جن کی چابیاں ان کے حوالے کی گئیں۔ وزیر اعظم نے نوروجی نگر میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر، سروجنی نگر میں سرکاری ملازمین کے  لئے ٹائپ ۲؍ کوارٹرس اور دوارکا میں سی بی ایس ای کے انٹیگریٹڈ آفس کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا۔دہلی یونیورسٹی کے  لئے بھی وزیر اعظم نے ۶۰۰؍کروڑ روپے سے زائد کے ۳؍ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں نجف گڑھ کے روشن پورہ میں ویر ساورکر کالج اہم ہے۔ انتخابات کے پیش نظر ان اعلانات کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے کیوں کہ بی جے پی ۲۷؍ سال سے دہلی میں اقتدار سے باہر ہے اور اس الیکشن میں وہ اپنے لئے واپسی کا موقع تلاش کررہی ہے۔ 
  ان منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مکان صرف ایک چھت نہیں بلکہ عزت نفس اور نئے خوابوں کی علامت ہے۔  انہوں نے عام آدمی پارٹی پر  تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ۱۰؍ سال سے قومی راجدھانی کے لوگوں کے لئے ’’  آپ ۔  دا   (  ڈیزاسٹر  )‘‘ چھائی ہوئی ہے۔ انا ہزارے کو آگے کر کے ان کٹر بے ایمان لوگوں نے کھلے عام گھوٹالے کئے اور اس کا جشن بھی منایا۔شراب کی دکانوں میں گھوٹالہ، بچوں کے اسکولوں میں گھوٹالہ، غریبوں کے علاج میں گھوٹالہ، بھرتی کے نام پر گھوٹالہ۔ وزیر اعظم نے کیجریوال پر براہ راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیش محل میں بھی بنواسکتا تھا لیکن میں نے غریبوںکے لئے مکان بنوانے کو ترجیح دی۔ آج وہی مکانات یہاں کے غریبوں کے حوالے کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK