• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پرنس ہیر ی کا اپنی متنازع سوانح ’ اسپیئر ‘ کا نصف حصہ حذف کرنے کا دعویٰ

Updated: January 15, 2023, 9:53 AM IST | London

ہیری کے مطابق ان کے پاس اتنی معلومات ہے کہ وہ شہزادہ ولیم اور والد شاہ چارلس سے متعلق ایک اور کتاب لکھ سکتے ہیں۔پہلے دن۱۴؍ لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہونے کے بعد عالمی ریکارڈ بنالیا

Harry`s book `Spare` on a stall
ایک اسٹال پر ہیری کی کتاب ’اسپیئر‘۔

:برطانیہ کے شہزادہ ہیری   نے اپنی کتاب ’اسپیئر‘ میں شاہی خاندان سے متعلق بہت سے  انکشاف نہیں کئے ہیں ، اسی وجہ سے کتاب کا نصف حصہ حذف کردیا گیا ۔ دریں اثناء  کتاب  کے  منظر عام پر آتے ہی پہلے دن فروخت کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا ۔ 
 میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادی ہیری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کے پاس  بھائی شہزادہ ولیم اور والد شاہ چارلس سے متعلق اس قدر معلومات موجود ہے کہ وہ ایک اور کتاب لکھ سکتے ہیں۔شہزادہ ہیری نے بتایا کہ ان کی کتاب ’اسپیئر‘ کا پہلا مسودہ۸؍سوصفحات پر مشتمل تھا بعد اسے مختصر کیا گیا  اور یہ کتاب صرف  ۴؍ سوصفحات کی رہ گئی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ شہزادہ ولیم اور ان کے درمیان کچھ ایسے واقعات پیش آئے اور کچھ حد تک والد کے ساتھ بھی  ۔ ان کے بقول :’’ میں ان کے بارے میں دنیا کو نہیں بتانا چاہتا ہوں کیونکہ میرا نہیں خیال  ہے کہ یہ معلومات منظر عام پر آنے کے بعد وہ  مجھے کبھی بھی معاف نہیں کریں گے۔‘‘
 خیال رہے کہ شہزادہ ہیری کی کتاب میں ہونے والے انکشافات پر شاہی خاندان کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
 اپنی کتاب میں شہزادہ ہیری نے والد شاہ چارلس سوم کو جذباتی طور پر مفلوج قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن میں دھونس اور دباؤ کا نشانہ بنتے رہے ہیں لیکن انہوں نے شاہ چارلس کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وہ پیار کرنے والے باپ  ہیں جنہیں شیو کے بعد چہرے پر فرانسیسی لوشن لگانا پسند ہے۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف کو ایک انٹرویو میں شہزادہ ہیری نے بتایا کہ کھلے عام اپنی شکایات کے اظہار کا مقصد شاہی خاندان کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اصلاح کریں تاکہ شہزادہ ولیم کے بچوں کو محفوظ کیا جا سکے۔برطانیہ کی کمپنی ’یُوگو‘ کے تحت ہونے والے سروے کے مطابق۶۴؍ فیصدبرطانوی شہری شہزادہ ہیری کیلئے منفی تاثرات رکھتے ہیں اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کیلئے بھی مخالفت سامنے آئی ہے۔
  قبل ازیں برطانوی شہزادہ ہیری کی کتاب ’اسپیئر‘ نے مارکیٹ میں آتے ہی پہلے دن۱۴؍ لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہونے کے بعد عالمی ریکارڈ بنالیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ، امریکہ  اور کناڈا میں شہزادہ ہیری کی متنازع سوانح حیات ’اسپیئر‘ نے فروخت کے پہلے دن ہی ۱۴؍لاکھ ۳۰؍ ہزار سے زائد کاپیاں فروخت ہونے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔اس سے قبل سب سے زیادہ کتابیں فروخت کرنے کا یہ ریکارڈ امریکہ کے سابق صدر بارک اوبامہ کے  نام تھا، جن کی کتاب ’پرومس لینڈ۲۰۲۰ء‘ کی۸؍ لاکھ ۸۷؍ ہزار کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔۱۶؍  زبانوں میں شائع ہونے والی یہ کتاب ۱۰؍جنوری کو  فروخت کیلئے پیش کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK