• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

خلا کا سفر کرنے سے پہلے اپنی زمین کی حالت پر توجہ دیں: پرنس ولیم

Updated: October 16, 2021, 1:03 PM IST | Agency | London

برطانوی شہزادے ولیم نے خلا کی سیاحت کی دوڑ میں شامل ہونے والی دنیا کی امیر ترین شخصیات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپیل کی ہے کہ لوگوں کو پہلے کرہ ارض کی حالت بہتر کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے

Prince William`s statement is important in the face of changing environmental conditions.Picture:INN
ماحولیات کی بدلتی صورتحال کے دوران پرنس ولیم کا بیان اہمیت کا حامل ہےماحولیات کی بدلتی صورتحال کے دوران پرنس ولیم کا بیان اہمیت کا حامل ہے۔ تصویر: آئی این این

برطانوی شہزادے ولیم نے  خلا کی سیاحت کی دوڑ میں شامل ہونے والی دنیا کی امیر ترین شخصیات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپیل کی ہے کہ لوگوں کو پہلے کرہ ارض کی حالت بہتر کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔شہزادہ ولیم نے یہ بات لندن میں ماحولیات کے ارتھ شاٹ پرائز ایوارڈ کی افتتاحی تقریب سے قبل ایک انٹرویو میں آب و ہوا کی تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہی۔ انہوں ماحولیات کے مسائل سے اپنے خاندان کی دیرینہ وابستگی پر بھی گفتگو کی۔ واضح رہے کہ ماحولیات سے متعلق اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں اس ماہ کے آخر میں ایک بین الاقوامی کانفرنس ہو رہی ہے، جسے ماحولیات کے بہت سے ماہرین آب و ہوا کی تبدیلی کے خلاف جنگ کا رخ موڑنے کیلئے دنیا کا آخری موقع قرار دے رہے ہیں۔شہزادہ ولیم نے کہا کہ،’’ہمیں دنیا کے کچھ ایسے بڑے ذہنوں کی ضرورت ہے جو اس کرۂ ارض کی مرمت کی کوششوں پر مرکوز ہوں نہ کہ ایسے مقام کی تلاش میں مصروف رہیں، جہاں مستقبل میں جا کر بسیرا کیا جا سکے۔‘‘ واضح رہے کہ ولیم  اپنے والد کے بعد برطانیہ میں بادشاہت کے دوسرے امیدوار ہیں۔  ماحولیات کیلئے فکر من اشخاص کے درمیان ان کی کہی ہوئی یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK