• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پرینکا گاندھی ریاستی راجدھانیوں میں خواتین کی یاترانکالیں گی

Updated: December 12, 2022, 9:58 AM IST | new Delhi

خواتین کا منشور پڑھیں گی، ’بھارت جوڑو یاترا‘ کو بوتھ کی سطح تک لے جانے کی تیاری،بوتھ سطح کی یاترا میں راہل گاندھی کا خط پڑھا جائے گا

Now Priyanka Gandhi will work to advance Rahul`s mission (file photo).
اب پرینکا گاندھی، راہل کے مشن کو آگے بڑھانے کا کام کریں گی(فائل فوٹو)

پرینکا گاندھی واڈرا ہر ریاست کے دارالحکومت میںصرف خواتین کے مارچ کی قیادت کریں گی اور اس یاترا کے دوران’خواتین کا منشور‘ پڑھیں گی۔ دراصل کانگریس ’بھارت جوڑو یاترا‘کو بوتھ کی سطح تک لے جانے کے لیےتیاری کررہی  ہے۔پارٹی اس کے لیےریاستی سطح،پھر ضلع اور بلاک سطح پراپنی تیاری کیلئے ۱۵؍دسمبر سےمیٹنگز شروع کرے گی۔پرینکا کےخواتین مارچ کے علاوہ ایک مہینے کے اندر بوتھ سطح پربھارت جوڑو یاترا شروع ہو جائے گی۔ یاتری راہل کی طرف سےلکھاگیا خط اور بی جے پی حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہرفرد میں تقسیم کریں گے۔ یاترا کے بعد ہر ضلع میں بلاک سطح کا کنونشن منعقدکیاجائے گا جس میں ریاستی صدر اور ریاستی کانگریس کے سینئر لیڈران شرکت کریں گے۔
 ریاست کے تمام اضلاع میں میٹنگیں منعقد کرنے  کے بعد، ریاستی سطح کا ورکرز کنونشن ہوگا جس کے بعد ہرریاست میں ریلیاں ہوں گی جس سے ریاستی کانگریس صدر اور سابق کانگریس صدر خطاب کریں گے۔
 پارٹی کا ’ہاتھ جوڑو‘پروگرام ۲۶؍جنوری سے اگلے ۲؍ مہینوں کیلئےشروع ہوگا کیونکہ پارٹی نے فروری میں رائے پور میں بڑے پیمانے پر اجلاس منعقد کیا ہے۔کانگریس کا پروگرام  بڑےپردوں پربراہ راست نشر کیاجائےگا اور ہر ریاست میں اہم مقامات پردکھایا جائے گا۔
 پارٹی ذرائع نے بتایا کہ یوپی کانگریس نےپارٹی لیڈر راہل گاندھی کی یاترا،جو جنوری کے شروع میں اترپردیش میں داخل ہونے والی ہے، کیلئے رضاکاروںکو متحرک کرنے کیلئے ’بھارت جوڑو یاترائیں‘ شروع کی ہیں۔یہ یاترا اتوار کو بارہ بنکی  سے شروع ہوگی اورپیرکو لکھنؤ پہنچے گی۔اتر پردیش کانگریس کے زونل صدر نکول دوبے نے ایک پریس بیان میںکہا کہ یو پی سی سی ریاست کے مختلف مقامات سےریاستی سطح کی۶؍ یاترائیں نکالےگی۔انہوں نے مزید کہا،’’بارہ بنکی سے یاترا مختلف اضلاع کااحاطہ کرنے کے بعد۲۱؍دسمبر کو ہردوئی میں اختتام پذیرہوگی۔‘‘رائے پور میں کانگریس کی مکمل میٹنگ ۳؍ دن کیلئے منعقد کی گئی ہے جس کے بعد ایک میگا ریلی ہوگی۔
 واضح رہے کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی قومی سطح پر ’بھارت جوڑو یاترا‘ پرہیں۔اس یاترا کے تحت وہ کنیا کماری سےکشمیر تک پیدل مارچ کررہےہیں۔ اس کے تحت وہ ملک کی ۱۲؍ریاستوں سے گزریں گے جس کے لئےانہیں ۱۵۰؍دن لگیں گے۔ راہل گاندھی کی قیادت میں یہ یاترا گزشتہ ۷؍ ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی۔یہ ۳؍ہزار ۵۷۰؍کلومیٹر طویل پد یاترا ہے، جو۵؍ماہ تک چلے گی۔راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کیرالا سے شروع ہوکرکرناٹک، آندھرا پردیش، تلنگانہ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش کا دورہ کرنے کے بعد اب راجستھان میں سفرکررہی ہے۔یہ یاترا مہنگائی، بے روزگاری اور سماجی پولرائزیشن، معاشی عدم مساوات اور سیاسی مرکزیت جیسے مسائل کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے کی جا رہی ہے۔

congress Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK