• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

۱۰؍ لاکھ کروڑ کی لاگت سے شہروں میں ایک کروڑ مکانات کی تعمیر کا وعدہ

Updated: July 24, 2024, 11:13 AM IST | Agency | New Delhi

شہروں میں بسنے والے غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں کیلئے اہم اعلان، پی ایم آواس یوجنا کے تحت۲؍ کروڑ مکانات دیہاتوں میں بنائے جائینگے۔

Another 3 crore houses are planned to be constructed under PM Awas Yojana. Photo: INN
پی ایم آواس یوجنا کے تحت مزید ۳؍ کروڑ مکانات کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔ تصویر : آئی این این

مالی سال۲۵-۲۰۲۴ء مرکزی بجٹ میں ہاؤسنگ اسکیم اربن ۲ء۰؍ کے تحت۱۰؍ لاکھ کروڑروپے کی سرمایہ کاری سے شہروں میں بسنے والے ایک کروڑ غریبوں اور متوسط ​​طبقے کے خاندانوں کیلئےمکانات کی تعمیر کا اعلان کیاگیا ہے۔ منگل کو بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ پی ایم آواس یوجنا کے تحت شہروں میں نئے مکانات کی تعمیر کیلئے۱۰؍ لاکھ کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے۔ اربن ہاؤسنگ اسکیم ۲ء۰؍کے تحت حکومت شہروں میں ایک کروڑ  جبکہ دیہی علاقوں میں۲؍ کروڑ نئے مکانات تعمیر کرےگی۔ سیتارمن نے کہا کہ صنعتی مزدوروں کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ڈورمیٹری جیسی رہائش والے کرائے کے مکانات کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ ۱۰۰؍ بڑے شہروں کے لیے پانی کی فراہمی، سیوریج ٹریٹمنٹ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبوں اور خدمات کو فروغ دیا جائے گا۔ حکومت نے اگلے پانچ برسوں تک ہر سال منتخب شہروں میں ۱۰۰؍ ہفتہ وار بازاروں کی ترقی میں مدد کے لیے ایک اسکیم کا تصور کیا ہے۔
پردھان منتری آواس یوجنا کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت دیہی اور شہری علاقوں میں تین کروڑ اضافی مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے جس کے لیے بجٹ میں ضروری فنڈز کا بندوبست کیا جا رہا ہے  اور۱۰؍ لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے ایک کروڑ شہری غریب اور متوسط ​​طبقے کے خاندانوں کی رہائش کی ضروریات پوری کی جائیں گی۔ اس مد میں۲ء۲؍لاکھ کروڑ روپےکا اضافہ کیاگیا ہے۔اپنی بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے کہا کہ۳۰؍ لاکھ سے زائد آبادی والے۱۴؍ بڑے شہروں کیلئے بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے زیرغور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوانچہ  فروشوں اور ٹھیلہ گاڑی والوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے مقصد سے پی ایم سواندھی کی کامیابی کی بنیاد پر اگلے پانچ سال تک  منتخب شہروں میں ۱۰۰؍ ہفتہ وار بازاروں یا اسٹریٹ فوڈ ہب کی ترقی میں مدکیلئے ایک منصوبہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK