• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی کے ائمہ کی تنخواہیں جلد جاری کرنے کا وعدہ

Updated: December 31, 2024, 1:10 PM IST | Agency | New Delhi

دہلی حکومت نے ائمہ کی تنخواہیں جاری کرنے کا وعد ہ کیا  ۔ دہلی کے امام تنظیموں کا کہنا ہے کہ انہیں۱۷؍ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔

President of All India Imam Association Sajid Rashidi and others protesting. Photo: INN
آل انڈیا امام اسوسی ایشن کے صدر ساجد رشیدی اوردیگر احتجاج کرتےہوئے۔ تصویر: آئی این این

دہلی حکومت نے ائمہ کی تنخواہیں جاری کرنے کا وعد ہ کیا  ۔ دہلی کے امام تنظیموں کا کہنا ہے کہ انہیں۱۷؍ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ اس دوران دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا کہ ان کی تنخواہ جلد ہی جاری کر دی جائے گی۔ پیر کو آل انڈیا امام اسوسی ایشن کے صدر مولانا محمد ساجد رشیدی کی قیادت میں دہلی وقف بورڈ کے ائمہ آپ کے کنوینر اروند کیجریوال سے ملاقات کیلئے ۵؍فیروز شاہ روڈ پہنچے تھے۔ دہلی وقف بورڈ کے امام اور مؤذن سمیت ۲۴۰؍ افراد کی تنخواہیں دہلی وقف بورڈ ادا کرتا ہے جو دہلی حکومت کے تحت آتا ہے۔ ائمہ کو گزشتہ۱۷؍ ماہ سے یہ تنخواہ نہیں ملی ہے۔ دہلی وقف بورڈ کے ائمہ نے اس سلسلے میں کیجریوال سے ملاقات کی۔ ائمہ ایک ہفتے میں تیسری بار کیجریوال سے  ملے۔
پریس کانفرنس کے دوران و زیراعلیٰ آتشی سے اس بارے میں پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ تنخواہ جلد جاری کر دی جائے گی۔ 
قبل ازیں پیرہی کو تنخواہ نہ ملنے کیخلاف دہلی وقف بورڈ کے ائمہ اور مؤذنین نے  عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر۵؍ فیروز شاہ روڈ پر احتجاج کیا۔ آل انڈیا امام اسوسی ایشن کے صدر مولانا محمد ساجد رشیدی کی قیادت میں احتجاج کرنے والے ائمہ نے کہا کہ اگر ہمارے سوالوں کے جواب نہیں ملے تو ہم کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے پر بیٹھیں گے۔ تنخواہیں ملنے تک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔
اس کے بارے میں آل انڈیا امام اسوسی ایشن کے صدر ساجد رشیدی نے کہا،’’۱۷؍ مہینے ہو گئے ہیں اور ہمیں تنخواہ نہیں ملی، ہم گزشتہ۶؍ ماہ سے اس مسئلے کو اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نے وزیر اعلیٰ، ایل جی ،نیز سینئر اور جونیئر افسران سے ملاقات کی ہے، اسی لئے آج ہم سب یہاں جمع ہوئے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK