Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے رشتہ داروں کی ۶؍ جائیدادیں نیلام

Updated: November 12, 2020, 10:41 AM IST | Staff Reporter | Mumbai

دہلی کے۲؍ وکلاء نے پراپرٹی خریدی، اقبال مرچی کی ممبئی کی جائیدادوں کو خریدنے کے لئے کوئی سامنے نہیں آیا

Dawood Ibrahim - PIC : INN
داؤد ابراہیم ۔ تصویر : آئی این این

انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی جائیداوں کی نیلامی کے بعد اب اس کے رشتہ داروں کی ضبط شدہ جائیداوں کو نیلام کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ نریمن پوائنٹ پر واقع ایک ہوٹل میں داؤد ابراہیم کے رشتہ داروں کی جائیدادوں کی نیلامی کی گئی جبکہ رتنا گیری میں واقع ۶؍ جائیدادوں کو دہلی کے ۲؍ وکلاء نے بولی لگا کرخرید لیاہے۔وہیں کل ۷؍ میں سے ایک جائیداد کو پر بولی نہیں لگ سکی ۔ اسی طرح داؤد کے دست راست اقبال مرچی کی ممبئی میں موجود ۲؍ جائیدادوںکو بھی نیلامی کے لئے پیش کیا گیا تھا لیکن اس پربھی کسی نے بولی نہیں لگائی ۔
 نریمن پوائنٹ پر واقع ہوٹل میں ہونے والی نیلامی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کی گئی تھی ۔نیلامی کے دوران دہلی کے ۲؍ وکلاء اجئے شریواستو اور بھوپیندر کمار بھاردواج نے ۷؍ میں سے ۶؍ جائیدادوں کو خریدنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔اجئےشریواستونے رتنا گیری میں واقع دو منزلہ مخدوش بنگلہ جس کی بولی ۵؍ لاکھ ۳۵؍ ہزار لگائی گئی تھی، اسے ۱۱؍ لاکھ ۲۰؍ ہزار کی بولی لگا کر اپنے نام کر لیا ۔اسی طرح انڈر ورلڈ ڈان کے ایک رشتہ دار کی دوسری جائیداد جو زمین کی صورت میں نیلام کی گئی ہے ،اسے۴؍ لاکھ ۳۰؍ ہزار میں خریدنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ 
  وہیں دوسرے وکیل بھوپیندر کمار بھاردواج نے ۴؍ جائیدادوں کو نیلامی میں خرید کر اپنے نام کر لیا ہے ۔داؤدابراہیم کے رشتہ دار کی ایک پراپرٹی فروخت نہ کرنے کی وجہ کو تکنیکی مسئلہ قرار دیا گیا ہے لیکن آئندہ نیلامی میں اسے دوبارہ پیش کئے جانے کی اطلاع بھی دی گئی ہے۔اسی درمیان انڈر ورلڈ ڈان کے دست راست اقبال مرچی کی ممبئی میں واقع کروڑوں روپے کی۲؍ جائیدادوں کو بھی نیلامی کے لئے پیش کیا گیا تھا لیکن بولی لگانے کے باوجود کوئی بھی خریدار جائیداد کو اپنے نام کرانے کے لئے بولی تک نہیں لگایا۔۲؍ جائیدادیں خرید نے والے وکیل کا دعویٰ تھا کہ ’’ اگر داؤد ابراہیم بیرون ملک بیٹھ کر معصوم لوگوں کی جانیں لے رہا ہے تو ہمیں بھی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے ایجنسی کا ساتھ دیتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا چاہئے ۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK