• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پروفیٹ فارآل مہم: وکھرولی کے جلسے میں برادران وطن کی شرکت

Updated: September 10, 2024, 5:17 PM IST | Vikhroli

مذکورہ مہم کے تحت منعقدکئے جانے والے پروگرا م میں یہاں کی مسجد کے امام وخطیب مفتی شرف عالم قاسمی نے اپنی تقریرکے دوران اسلام کی تاریخ اور تعلیمات سے برادران وطن کو آگاہ کیا۔

In the program, the brothers of the country were made aware of Islamic history and teachings. Photo: INN.
پروگرام میں برادران وطن کو اسلامی تاریخ اور تعلیمات سےروشناس کرایا گیا۔ تصویر: آئی این این۔

’حضورؐ سب کیلئے ‘(پروفیٹ فار آل)مہم کے تحت پیر کو وکھرولی پارک سائٹ کے مدرسہ محمدیہ میں ’ مسجد پریچے‘ پروگرام کے تحت قرب و جوار کے برادران وطن کو مسجد آنےکی دعوت دی گئی تھی۔ ۵۰؍ سے زائد برادران وطن نے پروگرام میں شرکت کی۔ 
مذکورہ مہم کے تحت منعقدکئے جانے والے پروگرا م میں یہاں کی مسجد کے امام وخطیب مفتی شرف عالم قاسمی نے اپنی تقریرکے دوران اسلام کی تاریخ اور تعلیمات سے برادران وطن کو آگاہ کیا۔ برادران وطن کوبتایاکہ اسلام محبت اوربھائی چارے کا پیغام دیتاہے۔ 
میراروڈ کے ڈاکٹر پرویز نے اسلام کی اہمیت اور افادیت کےعنوان پر سیرحاصل گفتگو کی۔ بعد از یں برادران وطن کو مسجد کی سرگرمیاں مثلاً اذان، وضو اور نماز سے متعلق ابتدائی معلومات فراہم کی گئیں ، برادران وطن کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے گئےجن سے وہ کافی مطمئن دکھائی دیئے۔ ان لوگوں نے’ مسجد پریچے‘ پروگرا م میں شریک ہونےپر خوشی کا اظہار کیا۔ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ تقریب کےانعقاد میں جماعت اسلامی پارک سائٹ اور سولیوشن فاؤنڈیشن کے نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK