• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مظفر نگر میں توہین آمیز پوسٹ کے خلاف احتجاج، ملزم وِکی تیاگی گرفتار

Updated: October 21, 2024, 10:27 AM IST | Muhammad Rizwan Ansari | Muzaffarnagar

مظفر نگر میں توہین آمیز پوسٹ کے خلاف احتجاج، ۷۰۰؍ افراد کے خلاف کیس درج، ملزم وِکی تیاگی گرفتار۔

Accused Nikhil alias Vicky Tyagi. Photo: INN
ملزم نکھل عرف وکی تیاگی۔ تصویر : آئی این این

مظفر نگرکے بڈھانہ قصبہ میں سنیچر کو دیر رات سوشل میڈیا پر وِکی تیاگی نامی شخص کے ذریعہ اسلام مذہب کے خلاف تبصرہ  پر برہم ہزاروں  مسلمانوں نے زبردست مظاہرہ کیا اور شاہراہ جام کردی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وکی تیاگی کو گرفتار کرلیا ہےمگر  مظاہرہ کرنے والے ۷؍ سوافراد  کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔ قصبہ میں کشیدگی کے پیش نظر پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق نکھل عرف وکی تیاگی  کے خلاف مسلمانوں کے شدید احتجاج کے بعد اسے گرفتار کرلیاگیاتھا مگر رات ۱۰؍ بجے افواہ پھیل گئی کہ پولیس نے اسے چھوڑ دیا ہے۔ اس  کے بعد سیکڑوں افراد نے پھر احتجاج کرتے ہوئے بڑوت ہائی وے پر جام لگا دیا۔ الزام ہے کہ بھیڑ نے ملزم وکی تیاگی کی دکان پر پتھراؤ بھی کیا۔ پولیس کی جانب سے لوگوں کو ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین واپس چلے گئے۔ کچھ لوگ رات بھر احتجاج کرتے رہے۔ جمعیۃ علماء ہند نے اس معاملہ میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK