• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بدلاپور سانحہ کیخلاف جماعت اسلامی ہند کی خاتون وِنگ کا احتجاج

Updated: August 27, 2024, 5:05 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

پیر کو جماعت اسلامی ہند، ممبئی کی خاتون وِنگ کی جانب سے بدلاپور میں ۲؍ کمسن طالبات کے جنسی استحصال اور اس کے بعد شکایت درج کرنے میں پولیس کے ٹال مٹول کے رویہ کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

A protest was held in front of Arpan Hospital in Kerala demanding justice in the Badlapur case. Photo: INN
کرلا میں ارپن اسپتال کے سامنے کئے گئے احتجاج میں بدلا پورمعاملے میں انصاف کا مطالبہ کیاگیا۔ تصویر،انقلاب

پیر کو جماعت اسلامی ہند، ممبئی کی خاتون وِنگ کی جانب سے بدلاپور میں ۲؍ کمسن طالبات کے جنسی استحصال اور اس کے بعد شکایت درج کرنے میں پولیس کے ٹال مٹول کے رویہ کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
 جماعت اسلامی ممبئی میٹرو کی خاتون ونگ کی سیکریٹری ڈاکٹر فریدہ اختر نے انقلاب سے گفتگو کے دوران بتایا کہ یہ مظاہرہ شام ۵؍ سے ۶؍ بجے کے درمیان اَرپن اسپتال کے سامنے کیا گیا اور اس میں دیگر ۲؍ غیرسرکاری تنظیموں، منصوری فائونڈیشن اور دیبوجی یوتھ فائونڈیشن کے ممبران بھی شامل ہوگئے اور مل کر احتجاج کیا۔
 انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم نے ایک بینر ایسا بھی لگایا تھا جس پر تحریر تھا کہ اگر عصمت دری کرنے والوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا تو اسی طرح کے حالات پیدا ہوں گے۔‘‘ یاد رہے کہ بلقیس بانو عصمت دری کیس کے سزا یافتہ مجرمین کی جیل سے رہائی کے بعد انہیں ہار پہنایا گیا تھا اور اسی ضمن میں یہ بات تحریر کی گئی تھی۔
 ڈاکٹر فریدہ کے مطابق حکومت نے بیٹی پڑھائو اور بیٹی بچائو کا نعرہ دیا اور والدین نے بیٹی کو پڑھایا لیکن حکومت انہیں بچانے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔ اس مظاہرے میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ خواتین کیساتھ زیادتی کرنے والوں کو اسلامی قوانین کی طرز پر پھانسی کی سزا دی جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK