• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پیغمبر محمد بل ‘ کی منظوری کیلئےکرلا میں احتجاجی ریلی

Updated: March 28, 2022, 11:41 AM IST | Kazim Shaikh | Kurla

کرلا اور ساکی ناکہ میں منعقدہ ریلی کے دوران پرکاش امبیڈکوقومی خدمت خلق کے ایوارڈ سے نوازا گیا

Prakash Ambedkar, president of Vanchat Bahujan Aghari, can be seen during the rally..Picture:INN
ونچت بہوجن اگھاڑی کے صدرپرکاش امبیڈکر کو ریلی کے دوران دیکھا جا سکتا ہے۔۔ تصویر: آئی این این

 ’پیغمبر محمد بل‘ کی منظور ی کیلئے کرلا میںایل بی ایس مارگ پر واقع سہارا ہوٹل سے ساکی ناکہ انیس کمپاؤنڈ تک ونچت بہو جن مسلم  اگھاڑی کے بینر تلے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ونچت بہوجن اگھاڑی کے ورکروں،بڑی تعداد میں مسلمانوں کے علاوہ برادران وطن نے بھی شرکت کی ۔ ا س دوران’ پیغمبر محمد بل‘  کی منظوری کیلئے لگائے گئے نعروں سے علاقہ گونج اٹھا ۔ مظاہرین ہاتھو ں میں بینر اور پلے کارڈ لے کر چل رہے تھے ۔ جن میں بل کے نفاذ کیلئے مطالبات درج تھے ۔ بعد ازیں’ پیغمبر محمد بل‘ ویب سائٹ کا اجرا ءبھی عمل میں آیا ۔  ’پیغمبر محمد بل‘ ڈرافٹ کمیٹی کے کنوینر عبدالباری خان نے نمائندۂ انقلاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کی منظوری کیلئے اتوار کو کرلا سہارا ہوٹل سے ساکی ناکہ تک ایک  طویل ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں افراد نے  شرکت کی۔  اس دوران ’پیغمبر محمد بل‘  نافذ کرو، پیغمبر محمد بل کے سمان میں  ونچت اگھاڑی میدان میں، بل کے نفاذ کیلئے سڑک سے پارلیمنٹ تک ہمارا  سنگھرش جاری رہے گا ، مذہبی رہنماؤں کی تذلیل اور توہین برداشت نہیں کی جائے گی ، جیسے نعرے لگائے گئے۔اسی دوران کچھوچھہ اورملک کے دوسرے علاقوں سے آئے ہوئے صوفیائے کرام کے ہاتھوں ونچت بہوجن اگھاڑی کے روح رواں ڈاکٹر پرکاش امبیڈکر کوقومی خدمت خلق کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔پریس کانفرنس اور اس کے بعد احتجاجی جلسہ میں الگ الگ خانقاہوں سے  آئے ہوئے صوفیائے کرام نے شرکت کی ۔ ونچت بہوجن مسلم اگھاڑی کے بینر تلے ہونے والے اس پروگرام میں’ پیغمبر محمد بل‘ پیش کرنے والے  ڈاکٹر پرکاش امبیڈکر نے اعلان کیا کہ پیغمبر محمد بل کی منظوری اور اس کے نفاذ ہونے تک ہماری جنگ جاری رہے گی اور آنے والے دنوں میں ہم احتجاج جاری رکھیں گے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK